یہ پچھلے سال کی بات ہے جب اتحاد ملت مسلم کا ورد کرنے والے پیروکار دوبئ میں مودی کو عوامی اعزاز سے نواز رہے تھے۔
۔اس مسلم امہ کا مفاد جس کا نام لے کر بے گناہ کشمیریوں اور معصوم پاکستانی عوام کو 72سال سے گمراہ کیا جاتا رہا ہے اور ریاست جموں و کشمیر کے بھارتی مقبوضہ حصے میں لوگوں کو یہ احساس دلایا کر کے تم لڑو ہندوستانی فوج سے تمہارے پیچھے مسلمان ممالک اور مسلم امہ کھڑی ہے کہہ کر لاکھوں لوگوں کو مروایا تو دوسری جانب اتحاد ملت مسلم کا پرچار کر کے پاکستانی زیر قبضہ علاقوں میں ان حق پرستوں کو جنہوں نے اس بھرم کا بھانڈا پھوڑا انہیں کبھی دہریہ کبھی کافر کبھی اینٹی نیشنل قرار دے کر معاشی سیاسی سماجی طور پر تنہا کر کے چھوڑا۔
2019 کے اعداد و شمار کے مطابق اس فہرست میں متحدہ عرب امارات پہلے نمبر پر ہے جو ہندوستان کا کاروباری پارٹنر ہے اور اس نے ہندوستان میں میں 49 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جی یہ وہی عرب امارات ہے جس کا دورہ خان صاحب نے اقتدار میں آنے کے بعد کیا تھا اور وہاں بیٹھے ایک سعودی نے خان صاحب سے یہ سوال بھی کیا تھا کے”آپکے پڑوس میں ایک اتنا عظیم ہمسایہ ہے آپ اس سے تعلقات استوار کیوں نہیں کرتے ؟”
اسکے علاوہ آپکی معلومات کے لئے کے دوبئ کے بیشتر نائٹ کلبز کسینو اور ہوٹلز کے علاوہ عیاشی کے اڈوں پر ہندوستانی لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد کام کرتی ہے
یہ وہی امارات ہے جہاں ایک مندر وہاں کے “پاکیزہ مسلمانوں” کی چھتروچھایہ میں کھولا گیا تھا
بھلا ایسے ملک کو کیا ضرورت کے وہ پاکستان کا ساتھ دے؟جہاں سے حاصل ہی کچھ نی ہونا؟
اور یہ وہی ملک ہے جو فلسطینیوں کے خون پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر چکا ہے لیکن بس یہاں تک ہی نہیں بلکہ سکیورٹی ایشوز کو بنیاد بنا کر اسلامی جمہوریہ پاکستان پر ویزا پابندی عائد کر چکا ہے۔
سعودی عرب
قارئینِ کرام اس فہرست میں دوسرے نمبر پر محترم مبلغ اسلام کے پیرو خادم الحرمین الشریفین اور آگے پتہ نہیں کیا کیا جوڑا ہوا ہے سعودی عرب ہے یہ وہ ملک ہے جسے ہم اسلام کا قلعہ سمجھتے تھے جو تھا بھی کیوں کے اسی جزیرہ نما عرب سے اسلام کی کرنیں پھوٹی تھیں لیکن اب یہ قلعہ عرب یہودی دوستی فحاشی کے اڈوں میں تبدیل ہو چکا ہے یہ وہ ملک ہے جب افغانستان میں روس آیا تو اس ملک نے امریکی مفادات کے لئے ڈالرز اور ریال کی بارش کر دی اور ہمارے بچوں کو آگ میں جھونک دیا۔ یو اے ای سے بھی بڑا پارٹنر ہے جس کی ہندوستان کے مختلف سیکٹرز مثلآ مائننگ٬ پیٹروکیمیکلز ٬ انرجی ٬ ری فائننگ٬ ایگریکلچر٬ انفراسٹرکچر٬ اور منرلز کے سیکٹرز میں 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے سال 2019 میں ہندوستانی کمپنی ری لائنس کے ساتھ انرجی سیکٹر میں آئل ری فائنریز میں ایک پراجیکٹ کا معاہدہ کیا تھا۔ جو کے مہاراشٹرا میں 44 بلین یو ایس ڈالرز کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا۔ اسکے علاوہ سعودی عرب نے انڈیا میں تقریبآ 40 سے زائد سیکٹرز میں 34 بلین یو ایس ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ یاد رہے کے سعودی عرب ہندوستان کہ انرجی سیکٹر کا ایک key Piller ہے جو صرف ہندوستان کو 17 فیصد سے crude oil اور 32 فیصد سے زائد ہندوستانی ضرورت کی LPG فراہم کرتاہے۔ یہ وہی ملک ہے جس کے دباؤ میں آ کر ہندوستانی پائلٹ ابھینندن کو رہا کیا گیا تھا۔ اسی ملک کے لئے حضرات ممبر و محراب ہمیں تن من دھن قربان کرنے کو تیار کرتے ہیں کیونکہ بقول انکے ان کا اور ہمارا تو اسلامی رشتہ ہے لیکن انکا ہندوستان سے پیسے کا رشتہ ہے
انڈونیشیا۔
اب انڈونیشیا کا نمبر آتا ہے انڈونیشیا کی 2016 کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان کے ساتھ تجارتی حجم 12.9 بلین ڈالر تھا جو آنے والے دو سالوں یعنی 2018 تک 28.7 فیصد کے حساب سے بڑھ کر 18.13 بلین یو ایس ڈالر ہو گیا جبکہ دونوں ممالک کا یہ عزم ہیکہ وہ اپنی تجارتی حجم کو 50 بلین یو ایس ڈالرز تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
عراق
2019 کے اعداد و شمار کے مطابق عراق جیسا جنگ زدہ ملک جو کے ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خلفشار کا شکار ہے اس ملک نے بھی ہندوستان میں 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور اس رینکنگ کے حساب سے عراق چوتھے نمبر پر ہے
کویت
2019 کے اکنامک ٹائمز کے اعداد و شمار کے مطابق کویت بھی ہندوستان میں چودہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کویت پانچویں نمبر پر ہے جبکہ کویت نے ہندوستان کو مزید سرمایہ کاری کا عندیہ دے رکھا ہے۔
ترکی۔
ترکی کے نام کے ساتھ ہی مجھے وہ لمحہ یاد آ گیا جب پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کو ارتغرل غازی دیکھنے کا مشورہ دیا تھا اور آج کل بھی ایسی ہی کوئ خبر سنی ہیکہ کوئ نیا ٹرکش ڈرامہ آیا ہے جسکے حوالے سے بھی خان صاحب نے کہا ہے کے دیکھو اور خوش ہو جاؤ لیکن کیا ڈراموں سے بھوکی عوام کے پیٹ بھرتے ہیں؟ آئیے ہندوستان ترکی تعلقات و سرمایہ کاری پر نظر ڈالتے ہیں سنہ 2018 تک ترکی ہندوستان کے معاشی تعلقات 22 فیصد کی بڑھوتری کے ساتھ بڑھ کر 8.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئے جو بعد ازاں رواں سال 2020 10 بلین یو ایس ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔
اور ابھی ختم نہیں ہوا ہماری ہمالیہ سے بلند دوستی والا چین 2019؛کے اعداد و شمار کے مطابق 84 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کئے ہوئے ہے اسکے علاؤہ دوسرے نمبر پر امریکہ ہے جو 74 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کئے ہوئے ہے۔
قارئین کرام ذرا اب اندازہ لگائیں کے ہم کس موڑ پے کھڑے ہیں؟؟؟
کوئ کیوں ہمارے لئے بولے ؟
یہ دنیا مفاد پر چلتی ہے ۔ پاکستانیوں کا مفاد ہے کہ وہ ہمارے خون کی قیمتیں لگا کر وصول کریں۔
ہندوستانیوں کا مفاد ہیکہ وہ اپنے سامراجی قبضہ کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو لاشوں میں بدل دیں۔
اور ریاست جموں کشمیر کے عوام کا مفاد ہیکہ وہ ہندوستانی پاکستانی چینی قبضے کے خلاف لڑیں جو کے وہ لڑ رہے ہیں اور یہ لڑائی مظلوموں کی فتح تک جاری رہے گی۔
تحریر. خان عمیر خان
مسلم امہ کا مفاد اور بے گناہ کشمیری!
More Stories
شاہراہ بلتستان ،شاہراہ قراقرم کی زبوں حالی اور سیاحت کا مستقبل۔
دیرینہ کارکنوں کی قربانیاں اور سیاسی جماعتیں
اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان کا مقدمہ ہے یا نہیں ؟