دوستو آخر وہ پاورشوز ھو چکے جنکا انتظار تھا اب آئے ایک تقابلی جائزہ لیتے ھیں۔۔۔
جناب #بلاول_بٹھو_زرداری
پہلا جلسہ
پاک پیپلز پارٹی میں کوئی شک نہیں انکے اپنے جیالے اور دیرینا کارکن موجود ھیں اور اصل سیاسی کامیابی بھی کارکن کا ھونا ھی ھوتا ھے پر اس دفعہ سکردو میں مہدی شاہ صاحب پہلے کی نسبت کچھ تگڑا پاور شو کرانے میں کامیاب رھے ھیں لیکن اس جم گفیر میں اس بات کا خدشہ ظاھر کیا جارھا ھے بہت سارے لوگ جنکا پی پی پی سے تعلق نہیں پر بلاول صاحب جو ایک نوجوان سیاست دان ھیں سنے اور دیکھنے کو آئے تھے اور اس حساب سے ووٹ بھی نہیں پڑے گا جتنے جلسے میں لوگ تھے اگر شاہ صاحب ھجوم پہ یقین کر لیتے ھیں تو یہ ایک سیاسی بصیرت تصور نہیں جاسکتی پر اس دفعہ شاہ صاحب کی شکست بھی آسان نہیں۔۔۔
محترمہ #مریم_نواز
دوسرا جلسہ
دوستو بلاول کی نسبت محترمہ مریم نواز کا پاور شو زبردست اور کئی گنا زیادہ لوگ تھے اس بات میں کوئی شک نہیں سکردو میں ن لیگ سے وابستہ سیاسی لوگ نہ ھونے کے برابر ھیں پر اس پاور شو کا ایک جو منفی پہلو پھر سے یہی کہ مریم میڈم ایک نئی ابھرتی ھوئی ایک خاتون سیاست دان جنکا سکردو دورہ پہلی دفعہ ھونے کی وجہ سے ھر طبقہ فکر کے لوگ جوک در جوک انکو سنے اور دیکھنے کو آئے اور اس دفعہ ن لیگ کو حلقہ ون سے مہدی شاہ سے بھی کم ووٹ پڑے گا اور یقیناً حاجی تابان صاحب کو اس جمع گفیر پہ یقین کرلینا نقصان کے سوا کچھ نہیں ھوگا اور یہ بات حاجی صاحب خود بہتر سمجھ سکتے ھیں
جناب #علی_امین_گنڈا_پور
تیسرا جلسہ
اب آتے ھیں تحریک انصاف کا پاور شو یہ پاور شو بھی پہلے کے دونوں پاور شوز سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں تھا اگر ایمانداری سے کہوں تو مریم بی بی کے بعد راجہ زکریا خان مقپون کو دوسرا نمبر ملے گا
اس پاور شو میں جناب مہدی شاہ اور جناب حاجی اکبر تابان کی نسبت راجہ زکریا خان مقپون کو جم گفیر پہ یقیناً زیادہ اعتماد اور بھروسہ حاصل ھوگا اور ان دونوں کی نسبت ووٹ بھی زیادہ پڑے گا اس کی چند #وجوھات یہ ھیں
1- اعتراضات سے خالی ایک #نیا_چہرہ جو کہ سب کو قابل قبول
2- وفاقی ٹکٹ
3- صوبے کا اعلان
4- وفاق سے جڑے بہت سارے اجتماعی و انفرادی مقاصد
4- راجہ زکریا کی وساطت سے گنڈا پور کے اھم اور کامیاب اعلانات
6- راجہ صاحب خود ایک غریب پرور شخصیت
7- نوجوانوں سمیت بہت سارے لوگوں کا نظریہ کہ اب راجہ زکریا خان مقپون کو آزمانہ چاھئے
8- آخر میں اھم پوائنٹ جو سب سے زیادہ سپورٹ
کرینگے وہ دو طرح کے لوگ پہلے نمبر پہ وہ لوگ جنکے راجہ زکریا خان کے جیتنے سے ڈائرکٹ مفاد جڑا ھوا ھو اور دوسرا وہ طبقہ جن کے سپورٹ نہ کرنے سے انکی اپنی سیاست اور مسقتبل خطرے کا شکار ھوگا
#نوٹ
اب مشورہ یہی ھے اتنے تگڑے پاور شوز کراکے سکردو حلقہ ون کے تینوں امیدواروں نے ایک دوسرے کی نیندیں حرام کرائی ھیں لہذا اب تینوں امیدواروں کو پہلے کی نسبت کئی گنا زیادہ محنت۔ نیندیں حرام۔ بے سکون اور بے آرام ھونے کی ضرورت ھے کیونکہ اگر ظاھری پاور شوز پہ جاتے ھیں تو تینوں امیدواروں کی پوزیشن مظبوط سے مظبوط تر نظر آرھی ھے اور ایک دوسرے کو آسانی سے مات دینا اب کسی کی بھی بس کی بات نہیں رھی۔۔۔۔
میری زاتی خواھش اور نیک خواھشات #راجہ_زکریا_خان_مقپون کیساتھ دعا ھے اللہ پاک #راجہ صاحب کو کامیابی عطا کرے امین سما امین
#تحریر
#امتیاز_مہدی
More Stories
شاہراہ بلتستان ،شاہراہ قراقرم کی زبوں حالی اور سیاحت کا مستقبل۔
دیرینہ کارکنوں کی قربانیاں اور سیاسی جماعتیں
اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان کا مقدمہ ہے یا نہیں ؟