ر وڈ اور سڑکیں نظام ٹرانسپورٹ کا اہم حصہ ہیں۔کسی بھی ملک کی ترقی کیلیے ضروری ہے کہ اس ملک کا روڈ نیٹ ورک بہتر ہونا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ معاشی و سماجی فواید حاصل کیے جاسکیں۔سڑکیں قومی ترقی، بہتر کارکردگی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ روڈ کی بدولت لوگوں کی موبلٹی میں اضافہ اور اسولیشن میں کمی واقع ہوتی ہے۔جبکہ بعض اوقات سفر کرنے والے مسافروں کو تحفظ اور سیکورٹی جیسی چیلنجز کا سامنا بھی ہوتا ہے۔روڈ ٹرانسپورٹ ایک آلہ ہے جو تاجروں کو عالمی مارکٹ تک رسایی پنچاتا ہیں۔تجارت کو فروغ دینے،روزگار میں اضافے،دولت کے مساوی تقسیم اور انسانوں کے درمیان اتحاد کا زریعہ ہے۔ٹرانسپورٹ پر سرمایہ کاری شہروں اور مختلف ممالک کے درمیان بنیادی ضرورت ہے تاکہ معاشی نشونما ،روزگار کی فراہمی،غربت کا خاتمہ اشیاء کی پیداوار کو منڈی تک پنچانے کا کردار ادا کرتے ہیں۔اور معاشی سرگرمیاں جنم لیتی ہیں۔چاینہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے نام سے 55 ملین ڈالرز کی خطیر رقم سے سرمایہ کاری کے معاہدے کیے گیے ہیں جسکا بنیادی مقصد وسیع و کشادہ روڈ و سڑکوں کی تعمیر کرنا ہے جو گلگت بلتستان کا باڈر خنجراب سے شروع ہو کر گوادرپورٹ بلوچستان میں ختم ہوتا ہے جہاں سے یورپ،امریکہ،وسطی اشیایی ریاستوں کو چاینہ کی بنایی گئ اشیاء برآمد کرنا ہے۔چاینہ ایک ابھرتا ہوا معاشی ملک ہے اور صارفین اور گاہک کی قوت خرید کے مطابق اشیاء کی پیداوار کی وجہ سے تیزی کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں چاینہ اشیاء کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔جبکہ دوسرا مقصد چاینہ کا عرب ممالک سے تیل درآمد کرنا ہے ۔اسے قبل چاینہ درآمد و برآمد سمندری راستے سے کرتا تھا جو کہ بھاری ٹرانسپورٹ اخراجات کے ساتھ وقت کا ضیاء بھی تھا۔سی پیک بنانے کا مقصد بھاری اخراجات اور وقت کی بچت ہے۔اسی طرح قراقرم ہاے وے کا متبادل اور اسے س بھی کم فاصلے پر محیط ایک اور اہم شاہراہ ہے جسکی تعمیرکرکے ٹرانسپورٹ اخراجات میں کمی کے ساتھ قیمتی وقت کو بچایا جاسکتا ہے۔یہ راستہ گلگت بلتستان کا ضلع استور اور آزاد کشمیر کی وادی کیل کے درمیان ٹنل کی تعمیر کے زریعے بنایا جاسکتا ہے۔اس روڈ کیلیے کئ بار حکومتی سطح پر غیر ملکی کمپنیوں کے زریعے سروے اور فیزیبلٹی رپورٹ پیش کی گئ ہیں جسکے مطابق 8 کلو میٹر ٹنل بنا کر آل ویدر روڈ بنایا جاسکتا ہے اور اس روڈ کے بنانے سے گلگت سے اسلام آباد کا سفر 10 گھنٹے میں طے کیا جاسکتا ہے جسے 200 کلو میٹر مسافت میں کمی آیی گی۔اور اس شاہراہ میں سینکڑوں سیاحتی مقامات ہیں جو عالمی سطح پر اور قومی سطح پر سیاحوں کو قدرتی مناظر کی طرف راغب کر سکتے ہیں۔ساتھ میں ملکی معیشیت ہوٹلنگ ٹرانسپورٹ کی نئ صنعت فروغ پاے گی اور سماجی و معاشی ترقی کی نئ راہیں کھلیں گی۔گزشتہ ماہ وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن کی طرف سے اخبارات کو دیے گئے بیانات جس میں کہاتھا کی شونٹر پاس آل ویدر نہیں ہونے کی وجہ سے نہیں بنایا جا سکتا اس بیان سے گلگت بلتستان خصوصا استور کے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور عوام وزیر اعلی اور دونوں ممبران استور سے مایوس ہوچکے ہیں جس نے ضلع استور کو ہر میگاپروجیکٹ میں یکثر نظر انداز کیا۔اسلیے اب بھی وقت ہے کہ صوبایی حکومت اس اہم عوامی نوعیت کے پروجیکٹ کی تعمیر کی طرف خصوصی توجہ دیں جوکہ استور کے ساتھ پورے گلگت بلتستان کشمیر کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔حکومت پاکستان و حکومت چاینہ اور آزاد کشمیر حکومت کو بھی چاہیے کہ اس اہمیت کی حامل شاہراہ کی تعمیر کی طرف بھرپور توجہ دیں اور خطے سے بے روزگاری غربت پسماندگی کا خاتمہ ہو سکے اور پسماندہ علاقے بھی ترقی کی دوڈ میں شامل ہوسکیں۔
نحریر :تعارف عباس ایڈو کیٹ
More Stories
شاہراہ بلتستان ،شاہراہ قراقرم کی زبوں حالی اور سیاحت کا مستقبل۔
دیرینہ کارکنوں کی قربانیاں اور سیاسی جماعتیں
اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان کا مقدمہ ہے یا نہیں ؟