سری نگر(نیوز آن لائن/ٹی این این) سلامتی کونسل کے اجلاس میں سفارتی شکست کا سامنا ہونے اور اس کے پیش نظر بڑھنے والے دباؤ کے تحت بھارت نے اب مقبوضہ کشمیر میں فون لائن کھولنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہےجس پر عملدرآمد آج سے شروع ہو گا . ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فون لائن کھولنے اور انٹرنیٹ کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کشمیری بچے آئندہ ہفتے اسکول کُھلنے کے بعد اپنی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ سے بحال کر سکیں گے . بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیریوں کو 2 جی انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں .
یاد رہے کہ کشمیر میں آج کرفیو کا تیرہواں روز تھا . گذشتہ روز مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس میں بھارت کے 3 اسٹریٹجک پارٹنرز نے بھی کشمیر کے معاملے پر اجلاس کے حوالے سے چین کی درخواست کی حمایت کی تھی . امریکہ، روس اور برطانیہ نے چین کی حمایت کی اور کہا کہ کشمیر کے معاملے پر اوپن سیشن بلایا جانا چاہئیے جبکہ ڈومنیک ریپبلک اور فرانس نے بھارت کی حمایت کرتے ہوئےاوپن سیشن کی مخالفت کی تھی .سلامتی کونسل کے 15اراکین ہیں جن میں سے 12اراکین نے اوپن سیشن کی حمایت کی . اراکین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو گھمبیر قرار دیا تھا ، یہی مبینہ وجہ ہے کہ سلامتی کونسل میں سفارتی شکست اور اراکین کے دباؤ کے بعد بھارت نے کشمیر میں فون لائن کھولنے کا فیصلہ کیا
Kashmir eyes a fresh start. Phone lines open from today and schools to re-open next week. | #KashmirIsPeaceful
TIMES NOW’s Pradeep Dutta with the details. pic.twitter.com/NhplP9bqZt
— TIMES NOW (@TimesNow) August 17, 2019
More Stories
ڈیموکریٹک کے امیدوار جو بائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر منتخب
دنیا کے امیر ترین شخص کے اثاثوں میں ایک دن میں کتنا ڈالرز کا اضافہ ہوا جان کر حیران ہونگے
دیامر بھاشا کے حوالے سے بھارتی بیان کا چین کے دفتر خارجہ نے بڑا بیان جاری کردیا