عارف عظیمی اور لازوال جدوجہد !!!

0 0

گلگت بلتستان کے انتہاٸی پسماندہ ضلع کھرمنگ کے چھوٹے سے گاٶں مادھوپور سے تعلق رکھنے والے معذور نوجوان عارف عظیمی دیکھنے میں معذور لگتا ہے لیکن ان کی سوچ،حوصلہ اور کام کو دیکھ کر ہم ورط حیرت میں گرفتار ہونے پر مجبور ہوتا ہے۔عارف عظیمی نے میٹرک کیا ہوا ہے اور پیشے کے لحاظ سے ایک اچھا ٹیلر ماسٹر ہے۔انہوں نے کھبی معذوری کو راستے کی رکاوٹ نہیں بنے دیا اور گھر والوں پر بوجھ بنے کے بجاۓ درزی کی دکان چلاتا یہ نوجوان نہ صرف اپنی ضروریات پوری کرتا ہے بلکہ گھر چلانے میں بھاٸی کی مدد بھی کرتا ہے۔خوبصورت دل و زبان کے مالک یہ نوجوان بہت ہی مفکرانہ باتیں کر کے سامنے والے کو اپنا ہمنوا بنا لینے میں ماہر ہے۔ ضلع میں غریبوں کے دکھ اور معذور قبیلے کی مشکلات کا احساس کرتے ہوۓ اس نوجوان نے کھرمنگ ضلع میں معذور افراد کے حقوق و بحالی کے لٸیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ۔یوں اس پسماندہ ضلع میں دن رات محنت کر کے (کے ڈی ایف ) کا شاخ کھولا۔اب یہ نوجوان اس تنظیم کا ضلعی صدر ہے انہوں نے اس تنظیم کے زریعے ضلع میں معذوروں کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بحالی و بہبود کے لٸیے اپنی سعی بہت سارے کام سر انجام دیا ہے۔عارف عظیمی کا کہنا ہے کہ خدمت خلق کا جذبہ اور معذور طبقے کی مشکلات کا اذالہ کر کے جتنی خوشی ملتی ہے انہیں لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔بلند حوصلے کے مالک یہ نوجوان امیدوں کی سحر لٸیے پسماندہ ضلع کے معذورں کے مستقبل کے حوالے سے کافی مطمٸن نظر آتے ہیں۔ مطمٸن کیوں نہ معذور افراد کے لٸیے جہد مسلسل کو اس نوجوان نے اپنا مقصد حیات بنایا ہوا ہے۔آۓ اس نوجوان کی کارکردگی کا جاٸزہ لیتے ہیں تاکہ امید کا چراغ لٸیے خوشیوں کی شمع جلانے والا اس نوجوان کی حوصلہ افزاٸی ممکن ہو سکے۔ اس نوجوان نے کھرمنگ جیسے پسماندہ ضلع میں کے ڈی ایف کا آفس کھولا اور سب سے پہلے کام معذور افراد کے حوالے سے حکومتی شخصیات کے تعاون سے سروۓ انجام عمل میں لایا ان کے مطابق پورے ضلع میں 625 افراد رجسٹر ہو چکے ہیں جن میں سے 361 سرٹیفکٹ یافتہ ہے۔انہوں نے پاک فوج اور میجر سفیان کے تعاون سے طولتی ہسپتال میں معذوروں کے میڈیکل چیک اپ کا مرحلہ بھی بخبوبی انجام دیا ہے۔علاقے کے معذور افراد کے لٸیے 39 وہیل چیر،دسیوں سلاٸی مشین اور دوسرے مددگار آلات کی تقسیم بھی کیا جا چکا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ٢ فیصد کوٹہ،معذورں کے لٸیے عیدی،ماٸیکرو فنانس بینک کھرمنگ میں ریمپ اور نٸیے بنے والے ضلعی دفاتر میں ریمپ بنانے سمیت مختلف دسیوں امور کو بھی بخبوبی انجام دے چکا ہے۔اخوت لون براۓ معذوروں کے لٸیے انفرادی طور پر قرضہ لے کر بہت سے معذوروں کی مالی معاونت کا فریضہ بھی انجام دیا ہے۔پاک فوج کے زیر اہتمام سکردو میں ہنرمندی ٹرینینگ میں کھرمنگ ضلع سے معذور افراد کو بھی ٹرینینگ کے لٸے بیچ چکا ہے۔پچھلے دنوں گلگت میں معذوروں کے دو فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کرانے کے لٸیے احتجاج میں کھرمنگ ضلع کی نماٸندگی بھی کی ہے۔LGRD کھرمنگ سے معذور افراد کی بحالی و معاونت کے لٸیے 158000 روپے بھی مختص کیا گیا ہے۔وہ مستقبل قریب میں بھی بہت سارے امور کے حوالے سے حکومتی و نجی اداروں سے مکمل رابطےمیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بہت جلد معرفی فاونڈیشن کھرمنگ میں معذور افراد کو سلاٸی سنٹر اور علاقے کے نماٸندے سے ہر یونین کونسل کے لٸیے فنڈز رکھنے کے لٸیے بھی پرامید ہیں۔وہ معذور افراد کے لٸیے بہت جلد قومی دن کے موقع پر پر وقار تقریب کا انعقاد بھی کرنا چاہتے ہیں تاکہ کھرمنگ ضلع کے معذور افراد میں آگاہی پیدا ہو سکے۔مستقبل میں ہزاروں امید لٸیے اس نوجوان کے لب جہاں معاشرے اور حکومتی شخصیات سے شکوہ گیر تھے وہاں چند حکومتی و علاقاٸی شخصیات کے انتہاٸی مشکور بھی نظر آرہے تھے۔جن میں فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود، ڈی سی کھرمنگ عباس علی،اے سی کھرمنگ شہیریار شیرازی،ایس پی کھرمنگ عبدالمجید،اسمبلی ممبر اقبال حسن،ڈاکٹر شجاعت میثم،ڈاکٹر میجر سفیان اورمعروف سماجی رہنما و معرفی فاونڈیشن کے فضل علی شامل ہیں۔نوٹ:انہوں نے معاشرے کے مخیر حضرات سے اپیل بھی کہ دو معذور افراد کے لٸیے اٸیر میٹریس جو ڈاکٹر نے تجویز کیا ہےکی ہنگامی بنیادوں پر ضرورت ہے اس کے لٸیے مالی تعاون درکار ہے۔میری دعا ہے عارف عظیمی جیسے باہمت نوجوان نے پسماندہ ضلع کے معذوروں کو جو پہچان دی ہے اور ان کے فلاح و بہبود کے لٸیے جو کارنامے انجام دیا ہے ۔اللّہ اسے تاابد کامیابی سے جاری و ساری رکھنے کی توفیق دیں۔اسی امید کے ساتھ درخشاں مستقبل،درخشاں معذوران کھرمنگ،درخشاں کھرمنگ کا خواب لٸیے معاشرے کے تمام طبقات سے التماس کرتا ہوں پسماندہ ضلع کے ترقی و کامرانی کے لٸیے ایک دوسرے کا ہاتھ مضبوط کریں۔

تحریر: ذوالفقار علی کھرمنگی

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website