پاکستانی حکمرانوں کے نام کھلا خط۔۔

0 0

ہم اہلیان گلگت بلتستان صدر پاکستان عارف علوی صاحب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب سے آرمی چیف جناب قمر جاوید باجوہ صاحب سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہیںگلگت بلتستان کو ہانگ کانگ اور تائیوان کی طرع فری پورٹ بنا دے سرحدوں کی حفاظت دفائی کنٹرول پاکستان اپنے پاس رکھیں اور گلگت بلتستان کو فری پورٹ بنا دے آپ صوبہ نہیں بنا سکتے ہیں آپ کی مجبوری ہے آپ ہمیں پاکستان میں شامل نہیں کر سکتے خود مختاری نہیں دے سکتے۔چونکہ ہمارا فیصلہ اقوام متحدہ نے کرناہے ہم ویسے ہی متنازہ ہیں تو اقوام متحدہ کے انڈر میں گلگت بلتستان کو فری پورٹ تو بنا سکتے ہیں ۔ہم اہلیان گلگت بلتستان 300000 تین لاکھ میگاواٹ بجلی بنا کر پورے پاکستان کو دینگے اور اس بدترین لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلادینگے سیاحت سے سالانہ 300 بلین ڈالر کما کر پاکستان کا قرضہ اتار دینگے دریائے سندھ پر ڈیمز بنا کر پاکستان کو سیلاب سے بچائیں گے ساتھ ساتھ اگر انڈیا نے پانی بند کیا تو پاکستان کے زمینوں کو خشک ہونے سے بچائیں گے۔
ہم اہلیان گلگت بلتستان ہمسایہ ممالک ریشیا تاجکستان چائینہ سے منسلک ریاستوں اور ہمسایوں سے راہداری کھول کر تجارت کر کے اربوں ڈالر کمائیں گے۔ دنیا مثال دیتی ہیے چائینہ نے 30 سالوں میں 70 ملین لوگوں کو غربت سے نکالا ہم اہلیان گلگت بلتستان پاکستان کو گرانٹی دیتے ہیں۔ ہم 15 سالوں میں پاکستان کے 100 ملین لوگوں کو غربت سے نکالیں گے ۔گلگت بلتستان اگر اقوام متحدہ کے انڈر میں فری پورٹ بن گیا تو گلگت میں سارے ممالک کےسرمایہ کار آینگے اپنی انڈسٹری لگاینگے پہاڑوں سے قیمتی پتھر نکالینگے دریا سے سونا نکالینگے دریائے سندھ پہ ہر جگہ ڈیم بنا کر بجلی گھر بنائیں گے سیاحتی رزوسٹ بنائیں گے دیکھتے ہی دیکھتے گلگت بلتستان دنیا کے امیر ترین علاقہ بن جائے گا۔ اس وقت گلگت بلتستان کے وسائل نہ خود استعمال میں لاتے نہ ہ ہمیںاستعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں خزانے بند پڑا ہے کسی کے کام کا نہیں خزانے پر سب بوکھیں بیٹھیں ہیں ۔

تحریر: رجب علی نگری

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website