سری نگر(آن لائن نیوز ڈیسک/ٹی این این)مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ آرٹیکل35-A کی منسوخی اور سٹیٹ سبجیکٹ سے چھیر چھاڑ سے جموں وکشمیرکی صورتحال سنگین ہوجائے گی اور اس سے نمٹنا مشکل ہوجائے گا۔گزشتہ روز ہندواڑہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے اس بات کوافسوسناک قراردیاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی اپنے حامیوں کو یہ بتانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پرمقدمات چلاکر ان کاتمسخراڑاکراورانہیں ہراساں کرکے وہ دراصل بھارت میں مسلمانوں کی ہزاروں سال پرانی حکمرانی کاانتقام لے رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کسی کو یہ اختیارحاصل نہیں کہ وہ دنیا کی کسی عدالت میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ہمالیہ ریاست کے لوگوں کی شناخت کوچیلنج کرے۔ صدرمحبوبہ مفتی نے کہا کہ دفعہ 370 ختم ہوئی تو کشمیرمیں کوئی ترنگا نہیں اٹھائے گا۔یہ دفعہ بھارت اورجموں وکشمیرکے درمیان ایک پل ہے، اگراس پل کو منہدم کیا گیا تو ریاست میں ہم یہ سوچنے پرمجبورہوں گے کہ ‘ہمیں کیا کرنا ہے’۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگرآپ نے دفعہ 370 کو ہاتھ لگایا تو یہ جھنڈا ہمارے ہاتھوں نہ ہمارے کندھوں پر رہے گا
مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بھارت کو بغاوت کی دھمکی دے دی۔
More Stories
ڈیموکریٹک کے امیدوار جو بائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر منتخب
دنیا کے امیر ترین شخص کے اثاثوں میں ایک دن میں کتنا ڈالرز کا اضافہ ہوا جان کر حیران ہونگے
دیامر بھاشا کے حوالے سے بھارتی بیان کا چین کے دفتر خارجہ نے بڑا بیان جاری کردیا