ریاض(آن لائن/ٹی این این)عرب میڈیاکے مطابق اسامہ بن لادن کےبیٹے حمزہ بن لادن کی سعودی شہریت کو منسوخ کرنے کا فیصلہ سعودی فرماں رواں نے نومبر میں کیا تھا جس کا اعلان گزشتہ روز سعودی وزارت خارجہ نے کیا۔واضح رہے کے گزشتہ روز امریکی حکام کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کے اسامہ بن لادن کے 30 سالہ بیٹہ حمزہ بن لادن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شخص کو ایک ملین ڈالر انعام میں دیا جائے گا۔امریکی دفتر خارجہ کے مطابق حمزہ بن لادن کا نام دو سال قبل دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا تھا۔
القاعدہ کے اہم رہنما کے طور پر ابھرے ہیں اور انھوں نے رواں سالوں میں اپنے والد کی موت کا بدلہ لینے کے لئے آڈیو اور ویڈیو پیغامات جاری کیے ہیں جس میں انہوں نے امریکہ اور اس کے حامی مغربی ممالک پر حملہ کرنے کی دعوت دی ہے۔حمزہ بن لادن کے مصدقہ ٹھکانے کے بارے میں امریکہ کے پاس کوئی اطلاعات موجود نہیں ہیں البتہ امریکی حکام کا خیال ہے کہ وہ پاکستان افغانستان بارڈر کے قریب کسی جگہ پر مقیم ہے اور وہ ایران بھی جا سکتے ہیں۔ یاد رہے کےحمزہ بن لادن اسامہ بن لادن کی تیسری اہلیہ خیریہ صابر کے بیٹے ہیں اور وہ اپنے والد کی مشن کی تکمیل اور قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
ڈیموکریٹک کے امیدوار جو بائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر منتخب
دنیا کے امیر ترین شخص کے اثاثوں میں ایک دن میں کتنا ڈالرز کا اضافہ ہوا جان کر حیران ہونگے
دیامر بھاشا کے حوالے سے بھارتی بیان کا چین کے دفتر خارجہ نے بڑا بیان جاری کردیا