ہالینڈ (آن لائن/ٹی این این)اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سرگرم ڈچ سیاست دان اور ہالینڈ کے سابق رکن اسمبلی جورم وین کلِورین نے اسلام قبول کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی تعلیمات کا مذاق اُڑانے والے مسلمان مخالف ہالینڈ کے 40 سالہ سیاست دان اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مذہب اسلام میں داخل ہوگئے۔
وین کلِورین نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام قبول کرلیا تھا تاہم اس کی ابتدا اسلام مخالف کتاب لکھنے کے دوران ہوگئی تھی۔ اسلامی کتب کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے اسلام کی روشن حقیقتیں آشکار ہوئیں۔وین کلِورین نے مزید کہا کہ اس کتاب نے میری زندگی بدل دی ہے اور قارئین کو میرے اسلام مخالف سے اسلام قبول کرنے تک کا سفر بھی اس کتاب میں مل جائے گا۔وین کلِورین اپنے لیڈر گیرت وائلڈرز کے دست راست اور پارٹی آف فریڈم سے رکن اسمبلی تھے۔ وین کلِورین نے سات سال تک اسمبلی میں اسلام مخالف بل پیش کیے اور مہم چلائیں جن میں برقع سمیت دیگر اسلامی روایات پر پابندی عائد کرنا بھی شامل ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
ڈیموکریٹک کے امیدوار جو بائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر منتخب
دنیا کے امیر ترین شخص کے اثاثوں میں ایک دن میں کتنا ڈالرز کا اضافہ ہوا جان کر حیران ہونگے
دیامر بھاشا کے حوالے سے بھارتی بیان کا چین کے دفتر خارجہ نے بڑا بیان جاری کردیا