انتقال آبادی ایک سماجی مسلہ ۔۔

0 0

ویسے تو حجم آبادی اور معاشرتی و فطری ماحول کے تفریق کےعلاوہ دیہات اور شہر میں سہولیات کے حوالے سے بھی کافی فرق پائی جاتی ہیں۔اور ان تفریق کی بنا پر آبادی دیہی علاقوں سے شہروں کی طرف بڑی تیزی سے منتقل ہو رہے ہیں۔اگرچہ ہجرت کرنے سے لوگوں کے حالات زندگی بہتر ہوتی ہیں۔لیکن جہاں اس کیبوجہ سے لوگوں کے حالات زندگی بہتر ہوئیہے وہی مجموعی طور شہروں اور دیہی علاقوں کے نظم و نسق میں کافی پیچیدگیاں پیدا ہوئے ہیں۔اس کی بڑی وجہ ایک تو ملکی سطح پر کامیاب منصوبہ بندی کی کمی ہے تو دوسری طرف روزگار،جدید ٹیکنالوجی،تعلیم سمیت دوسرے ضروریات موجب بنی ہوئی ہیں۔اگرچہ یہ تبدیلی صرف ہمیں درپیش ہی نہیں ہے بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو بھی درپیش ہے مگر وہاں پر بہترین منصوبہ بندی کی بنإ پر مشکلات پیش نہیں آتے ہیں۔دیہی علاقوں سے شہروں کی طرف انتقال آبادی کی سب سے بڑی وجہ تعلیم ،روزگار،اقتصاد، اور دوسرے تمام ضروریہ زندگی کی کمی ہونے کی وجہ سے ہیں۔اس وقت پاکستان کے بڑے شہروں میں لوگوں کی بڑی اکثریت ہجرت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔جس سے شہروں پر بہت ذیادہ بوجھ پڑ رہے ہیں تو دوسری طرف انتقال آبادی کے سبب دیہات ویران ہوتے جارہے ہیں۔شہروں میں آبادی کے اضافے کے باعث پانی،بجلی ،صفائی،رہائشی مکانات یہاں تک کہ روزگار کے حصول میں بھی کافی دشواری پیدا ہو چکی ہیں۔کیونکہ انتقال آبادی کے باعث مجوزہ بڑھتے ہوئے ضروریات زندگی کو بہم پہنچانے کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نظر نہیں آرہے ہیں۔اس سے ملکی سطح پر معاشی اور سماجی مسائل کے انبار لگنا شروع ہو چکے ہیں۔حکومت کو اس حوالے سے بہت جلد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ورنہ مستقبل میں انتقال آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل و مشکلات کے جن کو قابو کرنا نا مکمن ہو جائے گا۔حکومت کو چاہے کہ وہ دیہی علاقوں میں تعلیم ،روزگار اور دوسرے ضروریہ زندگی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔زراعت ، گھریلو صعنت اور اگر ہو سکے تو دیہاتوں کے قریب انڈسٹریز لگا کر کسی حد تک انتقال آبادی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو کم کر سکتے ہیں۔دیہاتوں میں تعلیم،روزگار کی فراہمی،صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ باغبانی،گھریلو صنعت کی حوصلہ افزائی،مرغبانی،لائیو اسٹاک کے شعبے کی جدید تقاضوں سےنگہبانی،جدید زرعی نظام کو متعارف کرنا،مقامی وسائل کا بہتر استعمال،روڈ اور انفراسٹیکچر کی ترقی و مقامی صنعت و حرفت کی حوصلہ افزائی کر کے شہروں کے جانب ہجرت کے عمل کو روک سکتا ہیں۔اس حوالے سے حکومت کو سروئے کرنے کہ ضرورت ہے تاکہ دیہی علاقوں میں موجود وسائل کے بارے میں علم ہو سکے اور ان تمام وسائل کا بہتر استعمال کرنے کے حوالے سے بہتر منصوبہ بندی عمل میں لایا جا سکے۔اگر حکومت اس مسلے پر توجہ نہ دے تو آنے والے دنوں میں شہری آبادی کو بنیادی ضروریات زندگی سے متعلق مسائل پیش آسکتے ہیں بلکہ دیہی آبادی میں بھی مشکلات کا ناختم ہونے والا سلسلہ پیدا ہونے کے قوی امکانات ہیں۔اس لیے ہماری حکومت کو جلد از جلد شہروں کی طرح دیہاتوں میں بھی سہولیات زندگی تعلیم،صحت،روزگار اور دوسرے ضروریات زندگی جو آج کے ترقی یافتہ معاشرے کی اولین ضرورت بن چکے ہیں بہم پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں تاکہ ہمارا پیارا ملک بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکے۔

تحریر:ذوالفقار علی کھرمنگی

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %