افغانستان میں پاکستانی قونصل خانہ میں دھماکے کی کوشش ناکام۔

0 0

مزار شریف(آن لائن نیوز ڈیسک)دفتر خارجہ کے مطابق قونصل خانہ ایک واقعہ کے پیش نظر سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا، ایک خاتون بیگ میں ہینڈ گرینیڈ چھپا کر قونصلیٹ میں داخل ہوتی پکڑی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں اپنا قونصل خانہ بند کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصل خانہ کی بندش کا فیصلہ ایک واقعہ کے پیش نظر سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا، ایک خاتون بیگ میں ہینڈ گرینیڈ چھپا کر قونصل خانہ میں داخل ہوتی پکڑی گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق خاتون کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس حملے کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے افغان دفتر خارجہ سے رابطہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی قونصل خانے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، پاکستانی قونصل خانہ فول پروف سیکیورٹی ملنے تک بند رہے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website