گاہکوچ بازار میں دو خوبرو نوجوان سوزوکی کے انتظار میں کھڑے تھے،چہرے کے خدوخال سے مقامی لگ رہے تھے،میں نے ایک نوجوان جس کے مسیں پوری طرح بھیگی تھیں، دراز قد کی وجہ سے خوبصورت لگ رہا تھا،شینا زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے میں نے اردو زبان میں پوچھا،بھائی اپ گاہکوچ کے مقامی ہو؟؟ اس نے چہرے پر ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا ۔نہیں بھائی ہم داماس کے ہیں،میں نے گاہکوچ ہالا فورٹ کے بارے میں پوچھا ،نوجوان نے نہ صرف قلعے کا لوکیشن بتا دیا بلکہ وہاں تک پہنچنے کا طریقہ بھی بتا دیا،میں نے نوجوان کے بتائیں ہوئیں باتوں پر عمل کر کے اس مقام تک پہنچ گیا جہاں ایک مسافر گاڈی عنقریب اپر گاہکوچ جانے کے لئے تیار کھڑی تھی، سو میں بھی لپک کر اس میں سوار ہوا،کچھ لمحے بعد دو عمر رسیدہ خواتین بھی گاڈی میں سوار ہوئیں،پندره منٹ سفر کے بعد ڈرائیور نے مجھے اترنے کا اشارہ کیا۔جہاں راستہ تقسيم ہوا تھا،ایک سیدھا اوپر کی طرف اور ایک جنوب کی طرف جا رہا تھا،میری منزل جنوب والی سڑک تھی،تقریباً چالیس منٹ مسافت کے بعد میں گاہکوچ بالا فورڈ کے احاطے میں پہنچ گیا،اس فورٹ کے بارے میں صرف کتابوں میں ہی ہم نے پڑھا تھا،لیکن آج میں حقیقت میں اس قلعے میں موجود تھا،یہ فورٹ ہر دور میں دفاعی لحاظ سے اہمیت کا حامل تھا،کیونکہ دریا سے سات سو فٹ بلندی پر واقع ہونے کی وجہ سے دشمن کی نقل وحرکت پر اسانی سے نظر رکھی جا سکتی تھی،اس قلعے کے احاطے میں چشمہ کا پانی موجود تھا،محاصرے کے دوران پانی کی قلت نہیں ہوتا تھا،مہاراجہ کشمیر کا آخری حدود ہوپر تھا،یہی وہ مقام ہیں جہاں دن رات چھ ادمی موجود ہوتے تھے،اس مقام پر کھانا پکانا یا آگ جلانا ممنوعہ تھا،کیونکہ آگ صرف حملے کی صورت میں جلائی جاتی تھی،یہاں پر تعینات افواج کو تیار خوراک بیھجی جاتی تھی،یہاں سے اگے گریٹر یاسن کی حدود واقع تھی،قعلے کا حالت زار قابل رحم ہے،میرے پاس اس قلعے کا ١٨٨٦ کی ایک تصویر موجود تھی،میں اس جگہیں کا لوکیشن معلوم کرنے کی بہت کوشیش کی، لیکن کامیاب نہیں ہو سکا۔کیونکہ قلعے کا صرف ایک ہی برج صحیح سلامت موجود ہے،آس پاس قبضہ مافیا نے بھی قلعے کی زمین کو لاوارث سمجھ کر قبضہ جما کر اس کی شکل و صورت کو بھی تبدیل کیں ہیں۔
تحریر: ظفراقبال

More Stories
شاہراہ بلتستان ،شاہراہ قراقرم کی زبوں حالی اور سیاحت کا مستقبل۔
دیرینہ کارکنوں کی قربانیاں اور سیاسی جماعتیں
اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان کا مقدمہ ہے یا نہیں ؟