نیویارک(آن لائن نیوز ڈیسک/ٹی این این)دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دینے والے سائنسدانوں کے 4 رکنی گروپ میں شامل امریکی سائنس دان لاری روبرٹس 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔1960 کے عشرے میں روبرٹس نے امریکا کے ایڈوانس سرچ پروگرام ایجنسی کی ذمے داریاں سنبھالیں۔ ان کے اس پروگرام کو دنیا ارپانٹ کے نام سے جانتی ہے۔
انھوں نے کئی آپریٹنگ پروگرام اور سافٹ ویئر کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ارپانٹ نیٹ ورک نے دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دیا جسے آج کی ترقی کا ایک اہم زینہ تصور کیا جاتا ہے۔ روبرٹس کے دیگر ساتھیوں میں پوپ کان، فینٹ سیرف اور ولین کلائنروک شامل ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
ڈیموکریٹک کے امیدوار جو بائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر منتخب
دنیا کے امیر ترین شخص کے اثاثوں میں ایک دن میں کتنا ڈالرز کا اضافہ ہوا جان کر حیران ہونگے
دیامر بھاشا کے حوالے سے بھارتی بیان کا چین کے دفتر خارجہ نے بڑا بیان جاری کردیا