اٹھو جاگو محنت کشوں۔۔

0 0

مزدوروں کے نام پر چھٹی منانے والوں سرمایہ داروں تمھیں پھر سے کیا کارل مارکس کی یاد ستاتی ہے .
جب سے ہوش سنبھالاہے۱مئی کے روز مزدوروں کے نام پر ــ”مزدوروں کا عالمی دن “مناتے دیکھا مگر جب اسی دن کام کرنے والی عورتوں، مزدوروں ،ٹھیلے/ریڑھی لگا نے والے ،مزدوربچوں،میلوں/فیکٹریوں میں کام کرنے والے کاریگروں،مزدوروں کو اپنی اپنی منزل پر تلاش روزگار کے لئے نکلتے دیکھتی ہوں تو دل و دماغ سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ آخر یہ لوگ کون ہیں؟جو عام سے لباس میں ،مکان بنانے والے اور کلر کرنے والے پھٹے پرانے میلے کپڑوں میں،کام کرنے والی عورتیں اپنی تھیلی و پرس کے ساتھ اور آگے بڑھتی ہوں تو بچوں کی صورت میں کام کرنے والے بقول قائداعظم ؒ کے ہمارے مستقبل کے ہونہار ،قیمتی سرمایہ ،ملک کا غرور کہیں کچرا اٹھاتے ،تو کسی کے جوتے پالش کرتے ،پھول خود سڑکوں پر پھول بیچتے ،گاڑیوں کے شیشے صاف کرتے ،چھوٹے چائے لا،چھوٹے دو برلانی لا مسالہ تیز ہو،بچے یہ پلاس اٹھا کردے،چار منہ کا پانا دو وغیرہ یہ سب کام کرنے والے مزدوروں کی فہرست میں نہیں آتے کیا؟پھر اس دنیا کا ایک اور تماشہ دیکھتی ہوں کہ دفتر میں کام کرنے والے،سرمایہ دار ،تاجر اور امیر کبیر لوگ یہ کہتے ہیں کہ آج لیبر ڈے ہے ہماری چھٹی ہے۔یہ کیسا تماشہ ہے کہ آج کے مزدور کا خون سفید ہو چکا ہے ،ضمیر مر چکا ہے۔
کیا آج کے مزدوروں کو اپنے انقلابی مزدور بھائیوں کے وہ نعرے یاد نہیں کہ مزدور طبقہ زندہ باد، انقلاب زندہ باد ۔
کیا تمھیں ان کی قربانیاں یاد نہیں جو انھوں نے تمھارے مستقبل کے لئے دیں ؟
کیا تمھیں کارل مارکس کی وہ ان تھک محنت اور سخت اذیتیں برداشت کرنا یاد نہیں جو اس نے تمھارے خاطر کیا؟
کیوں آج ان سرمایہ داروں کے جبر میں رہتے ہوئے زندگی کے ایام گزارتے ہو !اگر یہ سب یاد نہیں تو کارل مارکس کی کتاب “داس کیپیٹل” اور میکسم گورگی کا مقبول ناول “ماں” (اردو ترجمہ )کا مطالعہ کرو کیوں کی آج کے مزدور اور محنت کش طبقہ کی اکثریت تعلیمی یافتہ ہے اور ڈگری ہولڈر ہونے کے باجود اچھے روزگار سے محروم ہے اور خود کشی کرنے پر مجبور ۔سرمایہ داروں کا نعرہ یہی ہے کہ مزدور گندی نالی کا کیڑا ہے اور اسی میں فنا ہو جائے گا اٹھو دنیا کے محنت کشوں کیوں کہ ان سرمایہ داروں کی بڑی بڑی میلیں ،فیکٹریاں اور کاروبا تمھارے ہی م دم سے چل رہے ہیں آج نہیں جاگو گے تو کب جاگو گے؟
تحریر : حمیدہ گل محمد

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %