دیامر سے مسلم لیگ نون نے کئی رہنما فیض اللہ فراق کی حمایت میں اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے۔

0 0

چلاس(بیورورپورٹ)فیض اللہ فراق کو فوری طور پر بحال کیا جائے ،بغیر تحقیق کے عہدے سے ہٹانا مسلم لیگ ن کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن ضلع دیامر کے سینئر نائب صدر مولانا سجاء الحق،رحمت حسین داریلی ،محمد رضا قریشی و دیگرنے میڈیا کو جاری ایک پریس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اپنے ارد گردکے سیکرٹریز سے دور رہیں اور مسلم لیگ کو بچائیں ،غلط فیصلوں سے پارٹی کا نقصان ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ چلاس کے چند بچوں کے بے بنیاد الزامات پر بغیر تحقیق کے صوبائی ترجمان کو ہٹانا پارٹی کے وسئع تر مفاد میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیض اللہ فراق نے گلگت ،سکردو اور داریل تانگیر تک پارٹی کو مظبوط بنانے کیلئے اپنی توانائی صرف کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیض اللہ فراق کو پارٹی میں خدمات اور صلاحیتوں کی بدولت ٹیکنوکریٹ بنانے کی ضرورت تھی ،لیکن ترجمان بناکر اور آج سازشی عناصر کی بات سن کر ایک قابل شخص کے ساتھ پارٹی میں اس طرح کی بے وفائی نہیں ہونی چاہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website