متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کا اپنے حقوق کیلئے جلسہ، ہجرت کرنے سے صاف انکار۔

0 0

چلاس(نامہ نگار خصوصی) دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے نتیجے میں دیامر ریجن کے لاکھوں افراد اپنی زمینوں اور پشتی علاقوں سے بے دخل ہوگیا ہے۔ لیکن واپڈا نے ہمیشہ متاثرین ڈیم کے جائز حقوق سلب کرنے کی کوشش کرتے آرہے ہیں اس حوالے سے عوامی نمائندوں کا کرادر بھی عوام دشمن اور دیامر مخالف رہا ہے۔ یہی وجہ ہے گزشتہ کئی ماہ سے دیامر ڈیم سے متاثر ہونے والے افراد اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں لیکن کوئی سُننے والا نہیں۔ آج بھی متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم نے اپنے حقوق کیلئے چلاس میں بڑے جلسے کا اہتمام کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پہلے اراضیوں کی ادائیگی میں دیامر کے عوام ذیادتی کی گئی اوراب ریسٹلمنٹ کے معاملے میں خیانت کررہا ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین مسائل کو حل کریں یہاں کے عوام دیامر میں ہی رہینگے ، یہاں کے عوام کسی بھی قیمت پرکہیں اور آباد ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔لہذا واپڈا سمیت اہم سرکاری ادارے اپنا قبلہ درست کریں اور دیامر کے عوام کو اپنی دھرتی سے بے دخل کرنے کی کوششوں سے گریز کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %