پیپلزپارٹی کے رہنما نے مشیر اطلاعات پر سیاسی خنجر چلا دیا، وزیر اعلیٰ پر بھی سنگین الزام۔

0 0

سکردو(چیف رپورٹر) انچارج میڈیا سیل پیپلز پارٹی بلتستان و ترجمان ضلع سکردو طالب حسین نے صوبائی مشیر اطلاعات کے بیان کے رد عمل میں کہا ہے شمس میر مشیر اطلاعات کم وزیر اعلی کے درباری زیادہ لگتے ہیں۔امجد ایڈوکیٹ نے کرپٹ حکمرانوں کی دم پر پاؤں رکھا ہے اور انکے اعصاب پر سوار ہو چکے ہیں اس لئے پانامہ کے چور شور مچا رہے ہیں۔حفیظ سرکار بدنام زمانہ عالمی سسلین مافیا کی گلگت بلتستان برانچ بن چکی ہے۔بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام حکمرانوں کی اقتدار کی رعنائیوں کو رسوائیوں میں بدل دینگے۔حکمران جمہوریت کے لئے نہیں بلکہ کرپشن کی وجہ سے جیل جائیں گے۔آمریت کی کوکھ سے جنم لینے والوں کا جمہوریت سے کیا واسطہ۔موجودہ حکمرانوں نے گلگت بلتستان میں بدعنوانیوں کے عالمی ریکارڈز قائم کئے ہیں۔پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت وزیر اعلی اور وزرا کے خطرناک عزائم کو ناکام بنارہی ہے اور کرپشن کے راہ میں رکاوٹ بن چکی رہی ہے اسلئے وزیر اعلی نے حواس باختہ ہو کر ایک غیر منتخب شخص کو تنقید کے لئے کرائے پر رکھا ہوا ہے۔اگر حکومت کی کوئی کارکردگی ہوتی تو اسے شور مچانے کی ضرورت نہ ہوتی کیونکہ کارکردگی خود بولتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website