ضلع نگر میں اسلامی تحریک نے وزیر اعلیٰ کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی۔

0 0

نگر ( بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے استقبال کی تیاریوںمیں اسلامی تحریک کے رہنمائوں اور کارکنان نے ضلعی حکومت کو پیچھے چھوڑ دیا،پی پی کے کارکنان دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر پر گامزن،وز یر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کلایک روزہ دورے پر ضلع نگر پہنچ رہے ہیں ۔ ان کے استقبال کے لئے ضلعی انتظامیہ پچھلے ایک ہفتے سے مختلف منصوبوں کی بریفنگ کے علاوہ حلقے میں سڑکوں رکنے کا مقام اور گزر گاہوں کی صفائی ستھرائی کرن ے میں جتے ہوئے ہیں جبکہ اسلامی تحریک کے رہنمائوں اور کارکنان عوام کو وزیر اعلیٰ کے استقبال کے لئے نکالنے اور لانے کے لئے مسلم لیگ ن نگر کے جنرل سیکریٹری حاجی قربان علی سے ہدایات لیتے دکھائی دیئے۔جبکہ نگر ڈیس ایبیلیی فورم نگر کے صدر شمس المتین اور اس کے ساتھیوں کو مختلف علاقوں میں لائوڈ سپیکر سے اعلانات کرانے اور جلسے میں شرکت کے لئے اپیل کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نگرکے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ کو نگر کی سب سے بڑی تحصیل میں مدعو کرکے علاقے سے محبت کرنے کا ثبوت دیا ہے جبکہ بعض عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اب وفاق میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ناکارہ اور آخری سانسیں لے رہی ہے تو وزیر اعلیٰ کا ایسی صورت ضلع نگر آنا کسی بھی طرح علاقے کی عوام کی مفاد میں نہیں ہوگا بلکہ یہ ایسا ہے کہ معمول کے مطابق دوسروں کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگانے کی سیاست کا کردار اد ا کرکے چلے جائیں گے۔ عوامی خدشات اور امیدیں اپنی جگہ درست ہیں تا ہم ضرورت اس بات کی ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان علاقے کی عوام کو اپنے سرکاری دورے کا بھرپور فائدہ پہنچانے کے لئے عوامی مفاد کے متعدد منصوبوں کا اعلان کریں تا کہ ان منصوبوں کی نقاب کشائی کوئی اور وزیر اعلیٰ کریں اور عوام یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ منصوبے کا افتتاح جو بھی کرے منصوبہ تو مسلم لیگ ن کا دیا ہوا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website