سکردو کارگل روڈ سمیت بالائی کھرمنگ کے علاقوں کو سیاحت کیلئے کھول دیا جائے۔ اہل علاقہ

0 0

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) کھرمنگ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنےوالے عمائدین و طلبہ جن میں منور علی،حاجی رسول حسن ،غلام حسین سابق ممبر یونین کونسل محمد حسن و طالب علم رضا علی نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے کئی برسوں سے بند سکردو کارگل روڈ اور بالائی کھرمنگ میں غیر ملکی سیاحوں پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے ہماری معشیت بُری طرح مفلوج ہو چکا ہے۔جس کی وجہ سے ہم اپنی پرکھوں کی زمین کو غیر آباد کر کے دوسرے شہروں میں زریعہ معاش کی خاطر ہجرت کرنے پر مجبورہے۔اس وقت سیاحت کا شعبہ گلگت بلتستان میں انڈسٹری کی حیثیت کر چکا ہے لیکن افسوس کھرمنگ میں حکومتی عدم توجہی کے باعث سیاحت کا شعبہ بلکل ابتر ہو چکا ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کھرمنگ کے کچھ علاقے خصوصاً بالائی کھرمنگ کےحسین علاقوں کو وار زون قرار دے کر عالمی سیاحوں پر پابندی عائد کیاہوا ہے تو دوسری طرف ملکی سیاحوں کو کھرمنگ کے مختلف علاقوں تک رسائی دینے کیلئےمحکمہ سیاحت کی طرف سے خاص میکنزم نہیں بنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے کھرمنگ کے حسین مقامات ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے آنکھوں سےاوجل ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت و سکرٹیری سیاحت گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حساس معمولےکو جلد از جلد حل کریں بصورت دیگر عوام اپنے حقوق کی ناختم ہونے والے تحریک کاحصہ بن سکتے ہیں

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website