اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں خطے کی سطح پر سہولیات نہ ہونے اور بہت سارے مسائل کے باوجود ٹیلنٹ میںپاکستان کے کسی بھی صوبے کے نوجوانوں سے کم نہیں۔ لیکن بدقسمتی سے جس طرح گلگت بلتستان کے عوامی مسائل ملکی میڈیا کیلئے ایشو نہیں بلکل اسی طرح گلگت بلتستان کے ٹیلنٹ بھی ملکی سطح پر میڈیا سپورٹ اور مقامی حکومت کا اس حوالے سے کوئی ادارہ قائم نہ کرنے اور گلگت بلتستان کے ٹیلنٹ کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تعارف کرانے کیلئے پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے بہت ذیادہ مشکلات درپیش ہیں۔ اس کے باوجود گلگت بلتستان کے ٹیلنٹ اپنے وسائل سے کسی نہ کسی طرح اس خطے کی قابلیت دنیا کو دکھانے کی کوششوں میں مسلسل مگن ہیں۔ گلگت بلتستان میں قومی ثقافت کی بحالی اور اپنے کلچر کی فروغ کیلئے حکومتی عدم توجہ کے باوجود اس وقت سوشل میڈیا کے توسط سے یوتھ اپنے اپنے علاقے کی تاریخ اور ثقافت کو موسیقی کے ذریعے دنیا تک پونچانے میں مصروف عمل نظر آتا ہے۔ حال ہی بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار صادق حسین بلتستانی کے ایک صوفیانہ کلام نے سوشل میڈیا پر دھوم مچایا ہوا ہے، لوگ یقین نہیں کررہے ہیں کہ گلگت بلتستان جیسے پسماندہ خطے میں اس قسم کے ٹیلنٹ کا ہونا اور حکومت کی طرف سے اُنکی معاونت کا انتظا م نہ ہونا انتہائی قابل افسوس بات ہے۔ یاد رہے صادق حسین نے بلتی گانوں کی منفرد صوفی طرز کی گائیکی اور گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار خطے کی ترجمانی کرتے ہوئے گلگت بلتستان کا قومی ترانہ نہایت ہی منفرد اور شاندار انداز میں گا کر اعزاز اپنے نام کیا ہے ۔
حکومت گلگت بلتستان کو چاہئے کہ گلگت بلتستان کے ٹیلنٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے قومی ورثے کا ادارہ قائم کریں پر اس قسم کے قابل نوجوانوں کی قابلیت کو مزید پرکھنے اور اُنہیں مالی طور پر سپورٹ کرنے کیلئے کوئی میکنزم تیار کریں تاکہ گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں کے ساتھ قابل افراد کو قومی خدمت کا مزید موقع ملے۔
اُنکے یوٹیوب چینل کو درج ذیل لنک کے سبسکرائپ کیا جاسکتا ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا