چودھری نثار علی خان نے مخلص دوست ہونے کاثبوت دے دیا، سابق وزیر اعظم کو اہم مشورہ۔

0 0

راولپنڈی( مانٹرینگ ڈیسک)سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہمیں عدلیہ اور فوج سے لڑائی نہیں لڑنی چاہیے اسی میں نوازشریف، ن لیگ اور سیاسی عمل کی بھلائی ہے۔ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ انتخابی حلقے میں جو متبادل کی تلاش کررہے ہیں ان کی الیکشن میں ضمانت ضبط ہوگی، اپنے انتخابی حلقے میں مسلم لیگ ن کی ایک ایک اینٹ میں نے رکھی ہے، مجھ سے پہلے تو اس حلقے سے مسلم لیگ کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوتی تھیں، مجھے یہ بتایا جائے کہ مسلم لیگ ن کا بیانہ کیا ہے، میرا موقف یہ ہے کہ ہمیں عدلیہ سے لڑائی نہیں لڑنی چاہیے، ہمیں پاکستانی افواج سے لڑائی نہیں لڑنی چاہئے، اگر نااہلی سے متعلق کوئی ریلیف ملے گا تو اسی سپریم کورٹ سے ملے گا۔ اس موقف کا اظہار پچھلی کابینہ اور پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو میں پیش کیا تھا ،کوئی فاروڈ بلاک نہیں بن رہا اور نہ کوئی دھڑے بندی ہورہی ہے،اس بات میں کوئی شک نہیں کہ میں مسلم لیگ ن میں ہوں،پارٹی کے معاملات پر پارٹی کے اندر ہی بات کرتا ہوں، پارٹی اور پالیسی کے حوالے سے تحفظات پارٹی کے اندر ہی کروں گا ان باتوں کو عام نہیں کرسکتا، میں نے کابینہ میں آنے سے معذرت کرلی اور خود کو حلقے تک محدود کردیا، بہت سی چیزوں کی وضاحت کا وقت آگیا ہے اور جلد ہی بہت سے باتوں کی وضاحت کروں گا ، ہرچیز پر تنقید نہیں ہونی چاہئے کیونکہ تنقید ملک کو لے بیٹھی ہے، مخالفین چاہتے تھے کہ میں کسی حلقے سے کامیاب نہ ہوں۔ جب وزیر داخلہ کے حوالے ذمہ داریاں سنبھالی تو غیرملکیوں کو ویزے کے حوالے سے مشکلات شدید تھیں،میں نے ملکی مفاد کے خاطر غیرملکیوں کے لیے ویزے کی شرائط کو سخت کیا، ویزے کے حوالے سے دوطرفہ پالیسی کا فیصلہ کیا کہ جن ممالک کو ہم ویزا دیں وہ ممالک جواب میں ہمارے شہریوں کو بھی اسی فیس پر ویزا دیں۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے کہا کہ ای سی ایل کے حوالے سے حکومت کی کوئی پالیسی نہیں جس کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ پالیسی ہے اور طریقہ کار بھی موجود ہے،ہم 2013 میں ای سی ایل پالیسی لے کرآئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website