کراچی(سٹی رپورٹر) نوجوان صحافی،سماجی رہنما و صدر پروفیشنل سوشل ورکر فورم گلگت بلتستان ذوالفقار علی کھرمنگی نے اپنے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی زمینوں کو خالصہ سرکار کے نام حکومت اپنے تحویل میں لے کر قبضہ کر رہے ہیں جو کہ بین الااقوامی قوانین کی سراسرا خلاف ورزی ہے ۔حوطو بیمہ،چھومک تھنگ،مقپوان داس،گوہری تھنگ سمیت کوئی بھی زمینیں خالصہ سرکار نہیں ہے ۔حکومت کو چاہے جب تک گلگت بلتستان کےعوام کو مکمل طور پر قانونی وآئینی حق نہیں ملتا سٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کریں۔انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ آبزرویٹری ایجنسی ،گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران اور انسانی حقوق کے تنظیمیں اس معمولے کو لے کر چپ سادھ لی ہوئی ہے جو یہاں کے غریب و بے بس عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کے دورےکے دوران اس مسئلے کو حل کریں۔اگر ایسا نہ ہونے کی صورت میں عوامی احتجاج کا ایک اور بڑا اور طویل جدوجہد دیکھ رہے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا