شگر( پ ر) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاظم نیاز نے سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ میں کار ریلی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلتستان کے عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،انہوں کہا کہ یہاں کے عوام،پاک افواج،سیکورٹی اداروں اور انتظامیہ نے مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کو رد کیا ہے اور آج خطہ گلگت بلتستان امن کا گہورہ بن چکا ہے۔ انہوں مزید کہا ہے کہ آئندہ سے یہاں بین الاقوامی سطح پر کار ریلی ایونٹ کے انعقاد کیلئے کوشش کروں گا۔
دوسری طرف بلتستان میں سیلاب نے تباہی مچایا ہوا ہے لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے صرف وعدے کئے جارہے ہیں جو لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اُنہیں نکالنے کے حوالے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،متاثرین گیول آج بھی بے یار مددگار عبادت خانوں میں مہاجرین کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔لہذا حکومت کو چاہئے کہ کھیل کود سے بڑھ کر بھی عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا