لاہور(ویب ڈیسک) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے عمران خان کی طرف سے خیبرپختونخوا حکومت کے دو سرکاری ہیلی کاپٹرز کودوروں پر زير استعمال لانے کا نوٹس لے ليا ہے۔ ترجمان قومی احتساب بيورو کی طرف سے جاری اعلاميے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف اس حوالے سے تحقیقات کی ہدايات جاری کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نیب کے مطابق دو ہیلی کاپٹرز مجموعی طور پر چوہتر گھنٹے تک پی ٹی آئی سربراہ کے زیر استعمال رہے جن کا مجموعی کرایہ ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے بنتا ہے ۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈی جی نیب کو ہدايت بھی دی ہے کہ وہ اس بات کی انکوائری بھی کریں کہ سرکاری دورے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹرزاستعمال کئےجاسکتے ہیں اور وزیراعلٰی کے پی کے نےہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کے مجاز تھے يا انہوں نے اختیارات سے تجازوز کیا۔ ترجمان کے مطابق تحقیقات کا مقصد سرکاری ہیلی کاپٹرز کے ناجائز استعمال کو روکنا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا