اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایک بار پھر شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہتے ہیں پنجاب میں قصور واقعے جیسے ہزاروں واقعات ہوئے ہیں اور 2017 میں زیادتی کے الزام میں 60 ملزمان پکڑے گئے لیکن کسی کو سزا نہیں ملی۔ انہوں نے کہا دنیا بھر میں جرائم ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوتا کہ متاثرہ افراد پر تالیاں بجائی جائیں تاہم تالیاں بجانے کے عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بچے سے زیادتی کا مجرم پکڑنے پر آپ تالیاں بجاتے ہیں شرم آنی چاہیے۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ بچی زینب انصاری کے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس کے قاتل کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران پولیس افسران کو شاباش دی اور تالیاں ماریں گئیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا