اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان خطے میں تجارتی سر گرمیوں کا مرکزی ہو گا، منصوبے کی تکمیل سے افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستیں بھی مستفید ہوں گی، خطے کے تمام ممالک کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وہ پیر کو یہاں انٹرنیشنل فیڈریشن آف فریٹ فارورڈز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ 5.5شرح نمو کے ساتھ پاکستان میں تجارت کے وسیع مواقع ہیں، پاکستان میں 1800کلومیٹر طویل 6رویہ موٹرویز اور ہائی ویز کا جال بچھایا گیا ہے، شاہراہوں کی موجودگی سے سرمایہ کار اور تاجر بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، سی پیک کی تکمیل سے پاکستان خطے میں تجارتی سر گرمیوں کامرکز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستیں بھی مستفید ہوں گی، سی پیک سے پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے لئے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، خطے کے تمام ممالک کو ان مواقعوں سے مساوی فائدہ اٹھانا چاہیے، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وفد کے ارکان نے پاکستان میں سر گرمیاں بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا، وفد نے کہا کہ سی پیک اور شاہراہوں کی تعمیر سے پاکستان میں تجارتی مواقع بڑھے ہیں۔
سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوگاوزیراعظم نے بتا دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا