گلگت ( ڈسٹرک رپورٹر ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پہلا کارڈک ہسپتال کے ٹینڈر ڈاکومینٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے اُن کا کہنا تھا کہ کارڈک ہسپتال انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ۔اس ہسپتال کا سنگ بنیاد 15مارچ کو رکھا جائے گا اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر ہسپتال کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ، محکمہ صحت اور محکمہ تعمیرات کے متعلقہ آفیسران کوبھی ہدایت کی ہے کہ جون2019ء تک جدید کارڈک ہسپتال کی تعمیر کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کارڈک ہسپتال کیلئے درکار جدید طبی آلات کی خریداری کیلئے بھی ضروری کاغذی کارروائی کو مکمل کیا جائے۔ اُنہون نے مزید کہا کہ یہ ہسپتال گلگت بلتستان کے عوام کیلئے اُن کے قائد محمد نواز شریف کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔اس ہسپتال کی تعمیر سے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر ہوگی اور ہسپتال کی تعمیر سے گلگت بلتستان کے عوام کو امراض قلب کی علاج کے سہولیات ان کے دہلیز پر میسر آئیں گے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے عوام کو بڑی خوشخبری سُنا دی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا