گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے جنت و دوزخ کے سرٹیفکیٹ دینے کے نام پر قتل و غارت گری کے ذریعے گلگت بلتستان کو نوگو ایریا بنا کر عوام کو تباہی کی طرف دھکیل دیا تھا مگر صوبائی حکومت نے قلیل مدت میں ترقیاتی کاموں سمیت عوام کو خوشحالی کے راہ پر گامزن کر دیا ہے ۔ اب گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن حکومت کے خلاف مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنے پر تلے ہوئے ہیں حکومت خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے دشمنوں کے تمام سازشوں کو ناکام بنا دیگی ، عوام اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے ملک دشمن طاقتیں بر سر پیکار ہیں ، وفاقی حکومت نے سی پیک میں گلگت بلتستان کیلئے کھربوں روپے میگا پراجیکٹس کیلئے رکھ دئیے ہیں ہمیں گلگت بلتستان کی خوشحالی کیلئے ملک دشمن طاقتوں کو ناکام بنانا ہوگا ۔
ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان ایک بار پھر ایکشن میں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا