سکردو(پ،ر) پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے زیر اہتمام پیپلز سکریٹریٹ سکردو میں شہید جمہوریت محترمہ بےنظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے قرآن خوانی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں برف باری اور شدید سردی کے باوجود عوام اور کارکنوں کا جم غفیر امنڈ آیا۔تقریب سے پہلے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی جس میں کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی بعد ازاں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کواڈنیٹر محمد بشیر بلتستان ڈویژن کے قائم مقام صدر بشارت ظہیر ضلع سکردو کے قائم مقام صدر وزیر محمد اقبال سب ڈویژن سکردو کے جنرل سکریٹری طالب حسین سکردو سٹی کے جنرل سکریٹری شاہد راجپوت پیپلز لائیرز فورم بلتستان ڈویژن کے جنرل سکریٹری میر افتخار ایڈوکیٹ تحصیل گمبہ کے جنرل سکریٹری آخوند فرمان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی لازوال قربانی کی بدولت آج ملک میں جمہوریت زندہ ہے۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید واضح دھمکیوں اور خطرات کے باوجود جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن آئیں اور ملک کے عوام اور جمہوریت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔تاریخ گواہ ہے کہ ملک کی سلامتی و استحکام کی خاطر ہمیشہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں اور آج ہم ایک بار پھر تجدید عہد کرتے ہیں کہ جب بھی ملک و قوم کے لئے ضرورت پڑی ہم سربکف ہو کر صف اول میں کھڑے ہونگے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا