کھرمنگ(نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ کھرمنگ کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا ہے جس کے مطابق مقامی انتظامیہ سالانہ ترقیاتی پروگرامز برائے 2017/18کیلئے ترقیاتی اسکیموں کی نشاندہی کرنے کیلئے تمام یونین کونسلوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس اشتہارکی اشاعت سرکاری رجسٹر میں انداراج کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن اس دورے سے علاقے میں ترقیاتی فنڈ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں۔کیونکہ کھرمنگ میں آج تک کوئی بھی کام میرٹ پر نہیں ہوا بلکہ سیاسی اثر رسوخ اورکمیشن اور رشوت کی بنیاد پر منصوبے لیتے اور کھاتے رہے ہیں۔ کھرمنگ کے نالہ جات میں واٹر شیڈ اور کوہل کے پراجیکٹس ایک طرح سے علاقے کے سرکردگان کیلئے فکس ڈیپازٹ کی حیثیت رکھتے ہیں جہاں سرکاری آفیسرز کی بلی بھگت سے جعلی پراجیکٹ بناکر سرکاری خزانے کو چونا لگایا جاتا ہے۔لہذا انتظامیہ اگر واقعی میں کھرمنگ کیلئے مختص سرکاری فنڈز کو چند افراد کے جیب کے بجائے عوام فلاح کیلئے خرچہ کرنے کیلئے پرخلوص ہیں تو سب سے سیاسی اثر رسوخ کو ختم کریں۔ کیونکہ اس وقت وزیر اطلاعات اور اسپیکر فدامحمد ناشاد کی آشیرباد سے اُن کے سیاسی سپورٹرزسرکاری فنڈز میں کرپشن اور منصوبوں کی بندبانٹ کا ایک بازار گرم کیا ہوا ہے۔لہذا ڈسی کھرمنگ کو چاہئے کہ اس قسم کی سروے کرکے غریب عوام کو بیوقوف بنانے کے بجائے میرٹ کی بالادستی کیلئے عملی کوشش کریں تاکہ علاقے کے مسائل بہتر انداز میں حل ہوسکے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا