گلگت( نامہ نگار خصوصی) چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان ٹیکسز کے آڑ میں لوکل نان لوکل کا ترفرقہ پیدا کرنا چاہتی ہے گلگت بلتستان کی ترقی ٹیکسز کے خاتمے میں ہے نہ کہ ٹیکس لگانے میں۔ اُنکا کہنا تھا کہ دنیا میں آج تک کہیں ترقی ہوئی ہے تو وہ ٹیکسز فری زون کے قیام سے موجودہ حکومت اور جی.بی کونسل اپنے عیاشیوں کیلئے عوام پر ٹیکسز کا بوجھ ڈال رہے ہیں۔اگر مقامی حکومت ملٹی نیشنل کمپنیوں سے کچھ لینے میں سنجیدہ ہے تو فوری طور پر وفاق سے سٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی کا مطالبہ کریں۔ اُنکا مزید کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے پاس ریورس گیر نہیں ہے ٹیکسز کے خاتمے تک ہر حال میں تحریک کو چلائنگے، برجیس طاہر ٹیکسز کا خاتمہ کیسے کر سکتا ہے جی.بی کے بجٹ سے 5 کروڈ سالانہ کا بجٹ ہے۔ اور 2013 سے عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں دوسرے نمبر پر ٹیکسز کا مسئلہ تھا اور مذکورہ چارٹر آف ڈیمانڈ سابقہ دور حکومت میں برجیس طاہر کو دیا گیا جنہوں نے حمایت کا اعلان کیا تھا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا