شگر(عابدشگری)ظالمانہ ٹیکس کے خلاف دوسرے روز بھی ضلع شگر بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہا۔جبکہ انجمن تاجران شگر کی جانب سے پٹرول پمپ چوک پر دن بھر دھرنا دیا۔ممبر اسمبلی عمران ندیم ،مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری ،یوتھ ونگ کے صدر ایاز شگری،ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء مبارک عارفی اور دیگر رہنمادھرناشرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے اور اس ظالمانہ ٹیکس کیخلاف اپنے انجمن تاجران کیساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔ اور کہا کہ تمام پارٹیاں اور جماعتیں اس ٹیکس کے خلاف ہے ہمیں آئینی حقوق ملنے تک اس خطے پر ٹیکس اقوام متحدہ کی چارٹرڈ کیخلاف ہوگا۔ہم بالواسطہ اور بلا واسطہ طور پر ٹیکس ادا کرتے رہے ہیں ۔لیکن ہم سے لینے والے ٹیکس دیگر صوبوں پر خرچ کررہے ہیں۔تمام رہنماؤں نے عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی تمام مطالبات کو جائز قراردیتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومت سے فوری طور ان مطالبات کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ورنہ وہ بھی ان کیساتھ دھرنے میں شامل ہوجائیں گے۔بازار کمیٹی شگر کے رہنماؤں نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات پوری ہونے تک دھرنا اور ہڑتال جاری رہے گا چاہئے سال تک دھرنا کیوں نہ دینا پڑے۔انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کی چارٹر آف ڈیمانڈ کی بھرپور حمایت کاا علان کرتے ہوئے فوری طور ان ان پر عملدراآمد کا مطالبہ کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ عوامی ووٹوں سے قائم ہونے والی حکومت عوام کیساتھ غداری نہ کریں۔حکومت کی اصلیت ہم جان چکے ہیں اس کا خمیاز ہ آئندہ آنے والے الیکشن میں بھگتنا پڑے گا۔مقررین نے کہااب ہمیں صوبہ نہیں ہمیں اپنا حقوق چاہیے ۔70 سال سے متنازعہ کی رٹ لگائی ہوئی تھی اب ہم بتاتے ہیں متنازعہ ہوتا کیا ہے گلگت بلتستان سے اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق تمام ٹیکسز ختم کئے جائیں اور متنازعہ خطے کے حقوق دیے جائیں اشیا خردونوش تعلیم اور دیگر ضروریات زندگی پے سبسڈی دی جائے۔اب ہمیں بھی صوبہ نہیں متنازعہ علاقے کے حقوق چاہئے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا