غذر( پ،ر) یوم آذادی گلگت بلتستان کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ غذر کی جانب گاہکوچ سٹی پارک میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر ایک بار پھر جوش خطابت میں ہوش کھوگئے اور ٹیکس کے خلاف ہڑتال کی کال دینے والوں کو ملک دشمن قراردے دیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نہ دینے والے ملک کیلئے وفادار کیسے ہوسکتا ہے ملکی دفاع کیلئے ہمیں ٹیکس دینا ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام نجی اور سرکاری سیکٹر میں کام کرنے والے ٹیکس دے رہے ہیں تو تاجری برادری کو کیا مسلہ ہے۔
اُن کے اس بیان پر عوامی حلقوں نے شدید تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں ایک غیرسنجیدہ اور صرف اپنی کرسی کو حقوق سمجھنے والا انسان قرار دیا ہے،عوامی حلقوں نے تقریب کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ٹیکس کے خلاف نہیں بلکہ متنازعہ حیثیت کی وجہ سے یہاں پر کسی بھی قسم کے ٹیکس کا نفاذ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں لہذا جب تک گلگت بلتستان کی آئینی اور قانون حیثیت کو واضح کرکے باقاعدہ طور پر پاکستان میں شامل نہیں کرتے یہاں پر کسی بھی قسم کا ٹیکس نہیں لگایا جاسکتا، عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے جن افراد کو عوام نے ووٹ دیکر عوامی حقوق کی تحفظ کیلئے اسمبلی تک پونچایا وہی لوگ آج اپنے مراعات اور عہدوں کو حقوق سمجھ بیٹھا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا