شگر(عابدشگری) شگر میں دو دنوں میں آگ لگنے کا ایک واقعہ پیش آیا۔ الچوڑی میں آگ لگنے سے غریب معذور شخص جل کر خاکستر ہوگئے۔گھر میں موجود لاکھوں مالیت کی اشیاء اور خوراک کا ذخیرہ بھی آگ کی نذر ۔ گھروالوں نے بھاگ کر جان بچائی،اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شگر یونین کونسل الچوڑی کے گاؤں سکم تھنگ میں بدھ کی دن دوپہریک بجے اچانک ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی لپیٹ میں آکر محمد اسحاق اور فرمان کا گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔۔آگ نے گھر میں موجود گندم اور دیگر خوراک کی ذخائر بھی جل گئے۔جبکہ جانوروں کیلئے سردیون کیلئے جمع کیا گیا چارہ بھی آگ کی بھینٹ چڑھ گیا۔مقامی شخص محمد یاسین نے میڈیا کو بتایا کہ آگ دن ایک کے قریب لگی جس کی اطلاع فوری طور ریسکیو1122کو دی گئی تھی تھی۔ تاہم مقامی لوگوں نے اپنے مدد آپ کے تحت سخت جدوجہد کے بعد آگ کو قابو کرلیا اور مزید گھروں کو لپیٹ میں لینے سے بچالیا گیا تاہم دو گھر جل کر تباہ ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ لگنے کی وجہ سے پیش آیا۔گھر جلنے پر بے گھر ہونے والے محمد اسحاق معذور ہے اور پانچ بچون کا واحد کفیل ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جلد از جلد رہنے کیلئے چھت کا بندوبست کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے۔یاد رہے شگر میں دو دن کے اندر آگ لگنے کا یہ دوسری واقعہ ہے منگل کے دن ارندو مین لگنے والی آگ سے آٹھ گھر تباہ ہوگئے تھے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا