نگر ( اقبال راجوا) غیر قانونی آئی بیکس کا شکار کرنے پر( ہوپر) نگر سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو محکمہ وائلڈ لائف کے اور نگر تھانہ پولس کی کاروائی،تینوں افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مجسٹریٹ فارسٹ کے سامنے پیش ،مجسٹریٹ نے ملزمان کو دو دنوں کی ریمانڈ پر پولس کے حوالے کیا۔ذرایع نے بتایا کہ ہوپر ویلی گلیشئیر کے آس پاس غیر قانونی شکار کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار اور تھانہ پولس نگر کے اہلکاروں نے کاروائی کی اور ملزمان سے پانچ کلو سے زیادہ آئیبیکس کا گوشت برآمد کیا اور ملزمان عباس علی ،رمضان علی اور طالب حسین ساکنان ہوپر ویلی کو گرفتار کر کے ابتدائی معلومات اور مزید تفتیش کے لئے نگر تھانہ منتقل کر لیا گیا۔ ملزمان کو بعد از آں مزید کاروائی کے لئے فارسٹ مجسٹریٹ آفتاب کے محمود کے سامنے پیش کیا گیا۔ جہاں تحقیقات کے بعد مجسٹریٹ فارسٹ نے ملزمان کو جوٹیال تھانہ منتقل کر کے مذید تحقیات کی جائیں گی۔ ملزمان کے خلاف زیر دفعات ۸،۹،۱۰،۳۳ مجریہ 1975کے تحت قاانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوامی حلقوں نے غیر قانونی شکاریوں کے خلاف قانونی کاروائی اور بر وقت اقدام پر محکمہء وائلڈ لائف انچارج شوکت علی کے اقدامات کی تعریف کی ہے ۔ مذید محکمہء وائلڈ کی جانب سے نگر خاص،گنش ،ناصر آباد اور زیرو پوائمٹ نگر پر نگرانی سخت کرتے ہوئے غیر قانونی شکار کرنے والوں کی کڑی نگرانی شروع کی ہے۔ کسی بھی ممکنہ اطلاع پر چھاپہ مار ٹیم کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا