ڈاکٹر باقر نے اہم شعبے میں سپیشلسٹ کی ڈگری حاصل کرکے گلگت بلتستان کا پہلا ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا شہریوں نے صوبائی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

1 0

سکردو(تحریر نیوز )ڈاکٹر محمد باقر نے درد کی دوا میں پوسٹ گریجویٹ اسپیشلٹی ڈگری پاس کی ہے۔ اب وہ گلگت بلتستان کے پہلے کوالیفائیڈ پین فزیشن بن گئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دائمی درد بالغوں میں طبی مشورے کی سب سے عام وجہ ہے، درد کے معالجین ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور بیمار انسانیت کو سستا علاج فراہم کرتے ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے جی بی اسمبلی کی قرارداد نمبر 14 پر عملدرآمد کی درخواست کی۔ عوام کے بہترین مفاد میں درد ادویات کے شعبہ کے قیام کی جلد منظوری کرانے کے ساتھ ار ایچ کیو ہسپتال سکردو اور گلگت میں پوسٹ دیا جائے جبکہ دوسری طرف سکردو کے شہریوں نے ڈاکٹر باقر کو مبارک باد دی ہے اور کہا کہ مختلف شعبوں میں سپیشلسٹ کرکے انے والے ڈاکٹروں کو گلگت بلتستان حکومت تعاون کرنے کے ساتھ ان کو سہولیات دیا جائے ورنہ اس مہنگائی کے دور میں غریب مریضوں کو بڑے شہروں میں علاج کرنے جانے پر مجبور ہونگے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website