ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے بی اینڈ ار کھرمنگ کو 65 لاکھ کا ایک سیکم سے نقصان کس لگایا ؟ تفصیلات جاننے کیلئے لنک کلک کریں

0 0

کھرمنگ(کرائم رپورٹر تحریر نیوز )محکمہ تعمیرات کھرمنگ میں کتشی روڈ 65 لاکھ کی کامیاب بولی کے نتیجے میں ٹیندر پول ہونے کا انکشاف باوثوق زرائع کے مطابق کتشی روڈ 65 لاکھ روپے ٹھیکیداروں میں تقسیم کرکے ٹیندر فارم کو جمع کیا گیا جوکہ پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزی ہے اسی طرح بلترتیب محکمہ ماہی پروری کے ہیچری ٹینڈر جوکہ 20 اکتوبر کو شیڈول تھیں جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر منسوخ کر دیا گیا زرائع کا کہنا تھا کہ سیاسی دباؤ کے نتیجہ میں ایسا کرنا پڑا دریں اثناء سپیکر کے قریبی کسی عزیز فرم کو دینے کے لئے پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چند فرم کو ٹینڈر فارم دیا گیا اس سلسلے میں مبینہ طور پر ایگزیکٹو انجینیر کھرمنگ فون نمبرز بند کرکے چند دن روپوش رہا کئی ٹھیکیدار سی ڈی آر لئے فارم کا منتظر رہی ٹینڈر فارم نہ ملنے پر فرینڈز بلڈرز نے سول کورٹ کھرمنگ سے حکم امتناعی عارضی حاصل کرکے ایگزیکٹو انجینیر اور ایس ڈی او بی اینڈ آر کھرمنگ کو 2022-10-14 بزریعہ نوٹس حاضر عدالت آکر درخواست اور بحث زبانی پیش کرنے کا حکم جاری کیا اس ضمن میں عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کھرمنگ کے ایگزیکٹو انجینئر نے جس دن حکم امتناعی عارضی جاری کرنے کے باوجود اسی دن یعنی مورخہ 2022-10-10 کو مبینہ طور پر ٹینڈر کو کھول کر دیدہ دلیری کی انتہا کر دی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر متعلقہ چند فرمز نے کہا کہ ایگزیکٹو انجینیر کھرمنگ پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں جس کے باعث پاکستان انجینئرنگ کونسل میں لاکھوں روپے جمع کرکے لائسنس حاصل کرنے والے بہت سارے فرمز متزکرہ بالا ایگزیکٹو انجینئر کے ترجیحی معیار پر پورا نہ اترنے سے بے روزگار ہیں وزیر تعمیرات اور سیکرٹری تعمیرات اس سلسلے میں فوری نوٹس لیتے ہوئے پیپرا قوانین کے خلاف جاری ٹیندرز کو منسوخ کرکے میرٹ پر دوبارہ ٹیندرز پراسیس کے احکامات جاری کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ فرمز ٹیندرز میں شرکت کرنے کا موقع اور سرکاری خزانے کو فائدہ پہنچے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website