گلگت( تحریر نیوز) وزیر اعظم پاکستان کا دورہ سکردو کی ناکامی کے بعد جہاں بلتستان سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور کونسل آپس میں دست گریباں ہوئے وہیں ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ خان نے بھی بلتستان کے خلاف سخت قسم کا ردعمل پیش کیا ہے۔ جعفراللہ خان فیس بُک پر لوگوں کے ساتھ الجھنے کے حوالے مشہور ہیں ایسا ہی غصہ اُنہوں نے بلتستان کے عوام کا وزیر اعظم کی استقبال کیلئے نہ آنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بلتستان کے عوام کو بے وفا قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر پہلے سے معلوم ہوتا کہ بلتستان کے عوام نے وزیر اعظم کا استقبال نہیں کرنا ہے تو ہم بلتستان کیلئے ایک انچ روڈ بھی نہیں بنواتے۔
اُن کے اس سوشل پوسٹ کو لیکر بلتستان کے عوام میں شدید غم اور غصہ پایا جاتا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ سکردو روڈ ایک طویل جدوجہد کا نام ہے یہ کوئی نون لیگ کا بلتستان کے عوام پر احسان نہیں لیکن ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعلیٰ اور ترجمان کی طرح بلتستان دشمنی کا کھل کر مظاہرہ کرکے عوام کو سوچنے پر مجبور کیا ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا