گلگت بلتستان کا دور افتادہ علاقہ جو ضلع گانچھے کے نام سے جانا جاتا ہیے حالیہ کئی برسوں سے وہاں کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں اور آئیے روز نت نئے مسائل سے دو چار ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہیے کہ گزشتہ کئی عرصے سے وہاں کے عوام نے جن نمائندوں کو منڈیٹ دے کر بھیجے تھے وہ عوام کی حقیقی نمائیندگی نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے عوام آئیے روز نت نئے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں اور ان مسائل کا سدباب کرنے کے لیے کوئی سیاسی قیادت موجود نہیں ہیں۔
دنیا میں وہی معاشرہ اور قوم ترقی کی رفتار میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیے جن سیاسی فہیم و فراست،سوچ بوجھ،مسائیل کو سمجھنے اور ان کا حل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہیں اور وہ قیادت اس قوم کی عظمت اور وقار کو زندہ رکھتے ہیں اور تمام فورمز پر عوام کی آواز بن کر نمائیندگی بھی کرتے ہیں۔
اس وقت ضلع گانچھے کو اسی قیادت کی ضرورت ہیے جو رومز سیاست سے واقف ہو جو گگلت بلتستان کی قومی سوال کو سمجھتا ہو اور طلبہ سیاست میں سرگرم رہا ہو اور اور مختلف یونینز سے اور عوامی حقوق کی تنظیموں سے وابستہ رہا ہو۔
ضلع گانچھے آج جن مسائل سے دو چار ہیں اس کی بنیادی وجہ صحیح سیاسی قیادت کا فقدان کی وجہ اور جن نمائندوں کو ماضی ووٹ دے میں بھیجے تھے وہ طلبہ سیاست اور کسی عوامی حقوق کی تنظیموں سے وابستہ نہ ہونے کی وجہ سے اور عوامی مسائل کی فہیم و فراست نہ ہونے کی وجہ مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہیے کیونکہ دنیا میں وہی قوم عروج پر پہنچتی ہیں جن میں باصلاحیت سیاسی قیادت موجود ہوتی ہیں۔
آئیں ذرا ایک لمحہ کے لئے سوچھیں اور آج ہم جن مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں اس کی بنیادی وجہ تلاش کریں ایسی قیادت کو تیار کریں جو ہماری آنے والی نسل کی بہتر مستقبل کے لیے علمی،فکری،اور سماجی سطح پر قیادت حق ادا کر سکتا ہو
تحریر شجاعت حسین
More Stories
شاہراہ بلتستان ،شاہراہ قراقرم کی زبوں حالی اور سیاحت کا مستقبل۔
دیرینہ کارکنوں کی قربانیاں اور سیاسی جماعتیں
اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان کا مقدمہ ہے یا نہیں ؟