گلگت (پ،ر) چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا ہے یہ
الیکشن کمیشن میری انتخابی مہم میں روکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں. اُنکا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے قوانین ہم نے ہماری جماعت نے بنائے تھے تاکہ الیکشن کے دوران ریاست اور عہدے کا استعمال مال نہ کیا جا سکے. انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے میں منشور گلگت بلتستان عوام کو بتانا تھا مگر عدالتی فیصلے کو مانتے ہوئے انتخابی مہم روک رہا ہوں ، گلگت بلتستان کے الیکشن اگر متنازعہ ہوئے تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حق ملکیت حق حاکمیت دلوانا چاہتا ہوں یہ ہماری تحریک کا حصہ ہے۔ مجھے فیور نہیں چاہیے صاف شفاف الیکشن چاہتا ہوں. بلاول نے کہا کہ سیاسی اور جمہوری آزادی ہونی چاہیے، آج انتخابی مہم کےاہم اورآخری دن پابندی عائدکر دی گئی، اب بھی وقت ہےالیکشن متنازع نہ بنائیں، پوری دنیاکی نگاہیں اس الیکشن پر ہیں، ہم نہیں چاہتےگلگت بلتستان میں انتخابات متنازع ہوں، اب بھی اگرہوش کےناخن نہ لیےگئےتوصورتحال خوف ناک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی چاہتےہیں کہ گلگت بلتستان میں امن ہو، جمہوریت کےخلاف ساری سازشوں کوبےنقاب کریں گے،عدالتی فیصلے کی وجہ سےآج میں نےانتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا، دھاندلی ہوئی توشدیدردعمل ہوگا،کسی کوووٹ چوری نہیں کرنے دینگے۔بلاول نے دعویٰ کیا کہ دھاندلی نہ ہوئی توہم بھاری اکثریت سےکامیاب ہونگے۔
گلگت بلتستان کے عوام کو حق ملکیت حق حاکمیت دلوانا چاہتا ہوں یہ ہماری تحریک کا حصہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا