گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ نہیں ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا اہم بیان۔

0 0

سکردو(ٹی این این) گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نےکہا ہے کہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ نہیں بلکہ صرف مسلہ کشمیر کا حصہ ہے۔ وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ نہیں بلکہ اس خطے کی الگ حیثیت ہے اور یہ خطہ صرف مسلہ کشمیر کا حصہ ہے لہذا گلگت بلتستان کو مسلہ کشمیر کی حل تک مسلہ کشمیر سے مشروط اسپیشل سٹیٹس دے دینا چاہئے۔ اُنکا کہنا تھا کہ اس وقت مسلہ کشمیر پر پاکستان کا گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے اور گلگت بلتستان کو پچھلے ستر سالوں سے اس ملے کی وجہ سے بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے ۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کو ریاست جموں کشمیر کا حصہ قرار دیا ہے لیکن ہمارے لوگوں نے اُس فیصلے کو پڑھے بغیر سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر حقوق کا مطالبہ کر رہا ہے لہذا وفاقی حکومت کو چاہئے تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دیں کیونکہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ نہیں بلکہ مسلہ کشمیر کا حصہ ہے۔ اُنہوں نے مودی کی جانب سے پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی قرار دیا ہے۔اُنکا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں شامل ہونا چاہئے لہذا کشمیر کے نام پر ہمارے خطے کو مزید لٹکا کر نہ رکھا جائے۔
یاد رہے اقوام متحدہ کے قرادادوں کے مطابق گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کی اکائی ہے اور اُسی بنیاد پر اقوام متحدہ کے قرارداد 13 اگست 1948 کےمیں پاکستان اور ہندوستان آذاد کشمیر کی طرز پر مسلہ کشمیر کی حل تک کیلئے لوکل اتھارٹی دینے کیلئے دستخط کار ہیں لیکن آج تک اُس قرارداد پر عمل درآمد نہیں ہوسکے۔اسی طرح پاکستان کے دفتر خارجہ بھی متعدد بار اس بات کا اعلان کرچُکے ہیں کہ گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کی اکائی ہے اور اس خطے میں رائے شماری ہونا باقی ہے۔ اسی طرح پاکستان کے وزیر خارجہ نے بھی گزشتہ سال آذاد کشمیر میں اعلان کیا تھا کہ مسلہ کشمیر کے تناظر میں گلگت بلتستان کو کسی قسم کا صوبہ نہیں بنایا جائے گا کیونکہ اس سے مسلہ کشمیر پر پاکستان کا گرفت عالمی سطح پر کمزور ہوسکتا ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن ممبران ،عوامی ایکشن کمیٹی سمیت گلگت بلتستان کے مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور طلباءتنظیموں کا بھی یہی مطالبہ رہا ہے کہ گلگت بلتستان کو اقوام متحدہ کے قرارداوں کی بنیاد پر حقوق دیں اس خطے میں جو سٹیٹ سبجیکٹ کی خلاف ورزی ہورہا ہے اُسے روکیں ۔یہی مطالبہ آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے بھی کئی بار آیا ہے کہ گلگت بلتستان کو بھی آئین ساز اسمبلی دیں تاکہ اس خطے کی تہتر سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہو۔ یہاں تک وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نسلی طور پر کشمیری ہیں ماضی میں کہتے رہے ہیں کہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے لہذا کسی قسم کا صوبہ نہیں بن سکتا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %