سکردو(ٹی این این) راولپنڈی سے سکردو آنے والی نجی کمپنی انچن انڈس ٹریول کے کوسٹر کو حادثہ23 افرادجاں بحق اور دو زخمی۔ عینی شاہدین کے مطابق انچن ٹریول کوسٹر نمبر ایل ای ڈی 2586 روندو( یلبو)سی پیک ہوٹل کے قریب موڑ کاٹتےہوئے کنٹرول سے بےقابوہوکر دریا سندھ میں جا گری۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق مسافر گاڑی میں 25 افراد سوار تھے جس میں 23 جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی تلاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ریسیکو آپریشن جاری ہے لیکن شدید زخمیوں کو ہسپتال پونچانے کیلئے کوئی ہیلی کاپٹر موقع پر نہ پونچے جو کہ گلگت بلتستان میں ریسکیو 1122 کی نااہلی کا پول کھل گیا ہے کیونکہ اس ادارے کے پاس اس قسم کے حادثات کیلئے آج تک ایک ہیلی کاپٹر تک موجود نہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فورس کمانڈر گلگت بلتستان جنرل احسان محمود جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام سے نو افراد کی میت کو سکردو روانہ کردیا ہے۔
روندو سے تعلق رکھنے والے قوم پرست رہنما انجئنیر منظور حسین پروانہ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سکردو گلگت روڈ زیر تعمیر ہے اور اس روڈ پر حادثات کمپنی مالکان اور ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ ٹھیکہ دار کی غفلت کا نتیجہ ہے کیونکہ روڈ پر کسی بھی قسم کا حفاظتی انتباہ اور حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکردو روڈ پرجگہ جگہ کام ادھورا بغیر توجہ کے چھوڑ دئیے گئے ہیں لہذا اس حادثے کی انکواری میں گاڑی مالکان، کمپنی، ڈرائیور اورایف ڈبلیو او کو بھی شامل کیا جائے۔
سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے عوام میں شدید غم اور غصہ پایا جاتا ہے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اس قسم کے مسلسل واقعات کے بعد کسی قسم کی انکوائری نہ ہونے کی وجہ سے سکردو روڈ یہاں کے عوام کیلئے موت کو کنواں بنا ہوا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ذیادہ تر افراد کی جانب سے یہی کہا جارہا ہے کہ سکردو روڈ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے بجائے ایف ڈبلیو اور کی مرضی سے بنایا جارہا ہے اور اس سڑک کی تعمیر کے اصل لے آوٹ کو بلکل ہی نظر انداز کرکے سڑک کی تعمیر کی جارہی ہے لیکن کوئی نوٹس لینے والا نہیں۔

More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا