سکردو(ٹی این این) محکمہ جنگلات شگر کے فارسٹ آفیسر نے پی ٹی آئی شگر کے رہنما راجہ اعظم کے بھائی پر مہربان ہوکر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا اور کروڑوں مالیت کے قیمتی چنار کا درخت کاٹنے کی اجازت دیا اور کرپشن کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ضلع شگر نے چنار کے نایاب درخت کو کاٹ کر علاقے کے ساتھ بھی دشمنی کردی۔ذرائع سے مطابق جو اطلاعات ملی ہے اس کے مطابق چنار کے درخت ڈوگرہ دور حکومت میں کشمیر سے لا کر شگر میں لگائے گئے تھے اور کاٹے گئے درختوں کی عمر ڈیڑھ سو سال تھی چنار کے درخت پی ٹی آئی ضلع شگر کے رہنما کو دیا جانے کے خلاف دوسری پارٹیاں بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔بتایا جارہا ہے کہمحکمہ جنگلات ضلع شگر کےآفیسر نے پاکستان تحریک انصاف ضلع شگر کے رہنما کو گھریلو فرنیچر بنانے کے لئے درخت کاٹ کر دیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی شگر کے رہنما گورنر گلگت بلتستان کے قریبی رشتہ دار ہیں سول سوسائٹی شگر اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے چنار کے نایاب درخت کٹوانے والوں اور وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین منصوبے کی خلاف ورزی کرنے پر تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
محکمہ جنگلات ضلع شگر کا آفیسرپی ٹی آئی رہنماء پر مہربان، قدیم نایاب درختوں کٹائی کانیا ریکارڈ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا