کرگل سکردو روڈ کھولنے کی مہم تحریک اختیار کی شکل اختیار کر گئی،ضلع کھرمنگ میں مسلسل احتجاج۔

0 0

کھرمنگ(پ،ر) حکومت پاکستان اور ہندوستان کی جانب سے کشمیر کے سنگین صورتحال کے باجود سکھ مذہب کے پیروکاروں کی سہولت کیلئے کرتارپور راہداری کھولنے کے بعد گلگت بلتستان کے قدیم تجارتی راستوں کی بحالی کے حوالے سے عوامی مطالبات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ ضلع کھرمنگ کے تمام جامع مساجد میں ہر جمعے کو اس حوالے سے احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے اور علمائے کرام اور عوام کی جانب سے قدیم تجارتی رہداری سکردو کرگل اور دیگر اہم راستوں کھولنے میں مطالبے میں تیزی آرہی ہے۔
آج ضلع کھرمنگ باغیچہ میں بعداز نماز جمعہ سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ شیخ اکبر جائی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ شرکإ ریلی نے کارگل سکردو روڈ کھولنے کے مطالبات پر مشتمل فلک شگاف نعرے لگائے اورمقررین نے فورس کمانڈر کوان کاوعدہ یاد دلایااور کہا کہ وہ کارگل سکردو روڈ کھلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئےمقررین نے کہا کارگل سکردو روڈ تجارت ،زیارات اور بہتر سالوں سے بچھڑے خاندانوں کو ملانےکیلئےکھولا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website