سکردو(پ ر) سکردو میں پریس کلب سکردو کے بانی و سنئیر ممبران کا اہم اجلاس سید بہادر علی سالک اور وزیر محمداقبالُ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں پریس کلب سکردو کے گورننگ باڈی کے ممبران سید بہادر علی سالک، محمد افضل اور محمد حسین آزاد کی جانب سے پریس کلب کے صدر کی تحریری درخواست پر رہنمائی کرتے ہوئے ممبران کی ممبر شپ آئین کے آرٹیکل چار کے زیلی شق نمبر 4.4 اور آرٹیکل 5 کے زیلی شق نمبر 5.5 کی خلاف ورزی کے سبب منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد پریس کلب سکردو آئین کے رو سے غیر فعال ہوچکا تھا، شرکائے اجلاس نے اس ضمن میں پریس کلب سکردو کو دوبارہ بحال اور فعال کرنے کے سلسلے میں درجہ زیل تجویز کی متفقہ منظوری دی، جس کے تحت سکردو پریس کلب کی تنظیم نو کرنے اور جلد عبوری کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں سابق صدر پریس کلب و نمائندہ ایکسپریس نیوز اینڈ روزنامہ ایکسپریس محمد افضل، سابق صدر پریس کلب و رپورٹر جیو نیوز اور روزنامہ جنگ نثار عباس، سابق صدر پریس کلب و نمائندہ دنیا ٹی وی و روزنامہ دنیا محمد حسین آزاد، سابق صدر یونین آف جرنلسٹ و نمائندہ سماء ٹی وی عارف صحاب، فرمان بلتستانی نمائندہ ڈیلی ڈان اور ڈان ٹی وی و دی ہائی ایشیا ہیرالڈ، غلام علی وفا نمائندہ سچ ٹی وی، روزنامہ بادشمال و محاسب، صادق صدیقی رپورٹر اے، آر، وائی، روزنامہ پناہ،ڈیلی ماؤنٹین پاس، منظور یولتر بیرو چیف روزنامہ اوصاف، لیاقت کاظمی نمائندہ پی ٹی وی، رجب قمر ، نمائندہ 92 چائنل و پامیر ٹائمز ، روزنامہ ہمالیہ ٹو ڈے، اقبال علی اقبال، بول نیوز و روزنامہ گلگت بلتستان ایکسپریس، ہنزہ نیوز، نے شرکت کی،
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا