چلاس (تحریر نیوز ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کے شعبہ ڈینٹل او پی ڈی کے چھت ٹپکنے سے کروڑوں روپے کی قیمتی مشینری خراب ہو گئی ڈینٹل او پی ڈی میں روزانہ چالیس سے پچاس مریض دانتوں کا علاج کرانے آتے ہیں ۔ ڈینٹل کا شعبہ ہسپتال کے پہلے پورشن میں واقع ہے جبکہ اس کے عین اوپر یعنی دوسرے فلور پر ہسپتال کے واش روم بنے ہوئے ہیں ۔ جہاں پانی کے رسنے سے چھت اور دیواروں کو نقصان پہچنے کے علاوہ قیمتی طبی آلات خراب ہو رہے ہیں ۔ دیوار میں نصب ایکسرے مشین شدید متاثر ہو کر استعمال کے قابل نہیں رہی ۔ عوام نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کی قیمتی مشینری کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کے شعبہ ڈینٹل او پی ڈی کے چھت ٹپکنے سے کروڑوں روپے کی قیمتی مشینری خراب ہو گئی۔ عوام کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا