سکردو میں سیلاب زدہ عوام قابل رحم ہیں، محرم کے تبرکات متاثرین پر خرچ کرنے کیلئے علماء کردار ادا کریں۔سید عباس کاظمی

0 0

سکردو(پ،ر)پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رکن سید محمد عباس کاظمی نے اپنے بیان میں اظہار کیا ہے کہ سکردو حلقہ نمبر2کے مواضع رگیا ئل ‘ شگری اور تنجوس کے عوام جس قدرتی آفات میں مبتلا ہوے ہیں اس پر ہر صاحب احساس شخص کا دل بہت دکھی ہے۔اللہ ان سب متاثرین اور مہاجرین کو یہ تکالیف صبر اورحوصلہ سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ لیکن صرف صبر و شکر سے یہ متاثرین خصوصاً عمر رسیدہ افراد ‘ خواتین اور چھوٹے بچے زندہ نہیں رہ سکتے انہیں کھانے پینے اور اپنے سیلاب برد مکانوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لئے تمام خدا ترس لوگوں کی مالی مدد کی ضرورت ہے ۔اب چند دن بعد ہی محرم الحرام شروع ہونے والائے ۔ محرم کے دنوں میںبہت عقیدت اور احترام سے ہم سب سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کی بے خانماں خواتین اور بچوں کی یاد مناتے ہیں اور کربلا کے پیاسے اور بھوکے بے خانماں خواتین و بچوں کو یاد کرکے جہاں ہم شدید ماتم کرتے ہیں وہاں حسب توفیق لاکھوں کروڑوں روپے کی نذر و تبرکا ت ماتمیوں میں تقسیم کرتے ہیں ۔ کربلا کے شہدا اور اسیران سے محبت ہمارابہت بڑا جذبہ اور طاقت ہے ۔ اس طاقت کے ذریعے ہم بڑے بڑے مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں شکست دے سکتے ہیں۔ا س محرم الحرام میںمجالس حسین پر کئے جانے والے اخراجات کا کچھ حصہ مومنین جمع کرکے اگر ان برباد شدہ مواضعات کے متاثرین اور مہاجرین کی کچھ عرصہ کے کھانے پینے اور مکانات کی دوبارہ تعمیر کے لئے دیں تو یقینا خاتون جنت ان کے لخت جگر حسین مظلوم سے ہماری محبت اور ایثار کو قبول کرے گی جو نہ صرف دنیا میں ہماری کامیابی بلکہ قیامت میں ہماری نجات کا سبب بنے گی۔ لہذا میں حلقہ نمبر 2اور سکردو شہر کے تمام ماتمی انجمنوں ‘ علماووں اور نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس سال محرم میں جتنی رقم تبرکات پر خرچ کرتے ہیں اس کا زیادہ حصہ ہمارے ان غریب بھائیوں کی مدد کے لئے عطا کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website