نگر ( تحریر نیوز) صرف دس دن کے اندر اڑھائی کلومیٹر پر گپہ ویلی روڑ کا کام مکمل ابھی اگلے دو ہفتے کے اندربقیہ پانچ کلومیٹرپر بھی روڑ کی تعمیر کام مکمل ہو جائے گا۔ چئیر مین ایل ایس او محمد اسماعیل تحسین کا عمائدین کو یقین دہانی۔ تٖفصیلات کے مطابق گپہ ویلی کے لئے ایک دس دن قبل رابطہ سڑک کا تعمیراتی کام ایل ایس او شینبر کی سرپرستی میں شروع کیا گیا تھا جس پر مسلسل کام کے سبب اڑھائی کلومیٹر پر کام مکمل ہو گیا ہے۔ کام کی رفتار اور معیار کے حوالے عمائدین چھلت چھپروٹ سے ایک غیر رسمی گفتگو کے دوران بروشکی ویلی میں رابطہ سڑک کے کام کے مقام پر انہوں نے کہا کہ علاقے کے بذرگوں اور نوجوانوں کا اس اہم کام میں بڑھ چڑھ کر حسہ لینا نہایت خوش آئند ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ہم ریکارڑ مدت (تین ہفتے )کے اندر چھہ کلومیٹر روڑ سیاحتی مقام گپہ ویلی تک مکمل کرانے میں کامیاب ہونگے۔ اس روڑ کی تعمیر میں محکمہ سیاحت گلگت بلتستان اور ضلع نگر کے ضلعی سربراہ رانا محمد وقاص انور اور معروف سماجی کارکن شیخ اختر حسین کا کردار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ضلعی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کی حیثیت سے رانا محمد وقاص انور اور محترم اسسٹنٹ کمشنر نگر محترم محمد شاہ رخ چیمہ کے خصوصی دلچسپی کے باعث اس روڑ پر کام فوری اور تسلی سے ممکن ہو سکا ہے۔ اس روڑ کے حوالے سے ضلع نگر کے دونوں محترم آفیسران کی کارکردگی کو یاد رکھا جائے گا۔ سوال یہ بھی بنتا ہے کہ سرکاری طور پر محض ایک یا دو کلومیڑ پر رور تعمیر کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ لئے جاتے ہیں اس کے باوجود بھی روڑ اپنی ماہیت مدت اور معیار کے لحاظ سے تعمیر نہیں ہوتا ہے،لیکن محض چند لاکھ روپے کے عوض اور صرف تین ہفتوں کے ریکارڑ مدت میں ایک نجی تنظیم کی نگرانی میں روڑ کا مکمل ہونا حکومتی اداروں اور پالیسی سازوں کے لئے ایک چیلینج ہے۔ حکومتی اداروں کو چاہیئے کہ آئندہ کسی بھی تعمیراتی کام کے سلسلے میں عوامی نمائندوں اور سماجی کارکنان کو اعتماد میں لیں تاکہ عوامی مفاد کے منصوبے بر وقت ،مکمل عوامی مفاد میں اور اپنی مقررہ معیار کے مطابق تکمیل تک جا سکیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا