چلاس (پ،ر) سٹی پولیس ان ایکشن ، SHO سٹی تھانہ SIP شاہ سرور کی قیادت میں پولیس ٹیم کی کامیاب کاروائیاں، شہر کے پوش علاقوں میں گھروں سے قیمتی اشیاء چوری کرنے والے گروہ کے مزید سرگرم ارکان گرفتار ، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی مال مسروقہ برامد ، مزید انکشافات کی توقع ہے . سٹی پولیس نے ایک اور کاروائی کے دوران خطیر مالیت کے غیر قانونی آتشبازی کا سامان جس میں آتشگیر پٹاخے شامل ہیں کی بڑی مقدار برآمد کرکے فوری قبضے میں لیکر قانونی کاروائی کا آغاز کیا ہے۔ یاد رہے کہ مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں آتشبازی کے ساز و سامان کی ہرقسم خرید و فروخت پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحب دیامر کی جانب سے دفعہ 144 ض ف ، کے تحت مکمل پابندی عائد ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی جانب سے چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کی نشاندہی اور گرفتاری ، چوری شدہ مال کی برآمدگی کرنے سمیت عید الاضحی سے قبل فائر کریکرز ، کے خلاف کامیاب کاروائی کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے سٹی پولیس کی تعریف کی ہے ۔ ایس پی دیامر محمد عمران کھوکھر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ، SIP شاہ سرور اور اس کی ٹیم کو خصوصی شاباش دیتے ہوئے جرائم کے سدباب کیلئے اسی طرح مستعد و متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا