گلگت(پ-ر)قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر)محمد شفیع نے کہا ہے گلگت بلتستان میں “را” کے ایجنٹوں کی گرفتاری کی خبر سے جو افراتفری پھیل چکی ہے اگر واقعی خفیہ اداروں نے را کے ایجنٹوں کو پکڑا ہے تو ہم خفیہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. جن “را” کے ایجنٹوں کو پکڑا ہے ان کی گرفتاری کے لئے گلگت بلتستان کے کس علاقے میں آپریشن کیا گیا ہے، کن لوگوں کو پکڑا گیا ہے ان کے نام کیا ہیں اور وہ گلگت بلتستان کے کن کن علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان سے جو اسلحہ پکڑا گیا اس کو فورا پبلک کیا جائے. ایک ایسے موقع پر جب سپریم کورٹ آف پاکستان میں کنٹیمٹ آف کورٹ کی پٹیشن دائر ہو رہی ہے اور گلگت بلتستان کے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ متوقع ہے اور گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے باقاعدہ تحریک کی شکل میں کھڑے ہوئے ہیں عین اسی وقت “را” کے ایجنٹوں کی گرفتاری کی خبر سے علاقے میں افراتفری پھیل چکی ہے.کہیں یہ خبر گلگت بلتستان کے عوام کی تحریک کو دبانے کی کوشش میں پھیلائی نہ گئی ہو. میڈیا کو بھی چاہیئے کہ وہ احتیاط کریں. اس سلسلے خفیہ ادارے گلگت بلتستان اسمبلی جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کا نمائندہ فورم ہے کو فورا اعتماد میں لیا جائے. میڈیا کے رپورٹس کے مطابق عبدلحمید خان 8 فروری کو پاکستان آئے ہیں اور آج اچانک ان کی گرفتاری کی خبر کئی سوالات چھوڑ رہی ہے. انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان میں”را” کے ایجنٹوں کی گرفتاری کی خبر سے جو افراتفری پھیل چکی ہے اس کے رد عمل میں میڈیا کے لیئے اپنے ایک بیان میں کیا ہے. انہوں نے کہا اگر واقعی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے تو ملزمان اور ان سے پکڑا گیا اسلحہ عوام کے سامنے لایا جائے. ایک ایسے وقت میں جب سپریم کورٹ آف پاکستان میں گلگت بلتستان کے مستقبل کے بارے فیصلہ متوقع ہے عین اسی وقت را کے ایجنٹوں کی گرفتاری خبر گلگت بلتستان کے عوام میں افراتفری پھیل چکی ہے.
گلگت بلتستان سے اگر راء کے کارندے گرفتارہوئے ہیں تو عوام کے سامنے لیا جائے۔کپٹن(ر) محمد شفیع
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا